Silver Price میں 25 ڈالرز سے اوپر تیزی، Middle East کی صورتحال اور Chinese Economic Recovery

Geopolitical situation soars demand for Commodities in Asian Markets

Silver Price میں 25 ڈالرز سے اوپر تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجوہات Middle East کی صورتحال اور Chinese Economic Recovery ہیں. Geopolitical Conflicts  کے باعث Asian Markets میں Commodities کیلئے طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے.

Middle East کی بگڑتی صورتحال سے طلب میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

Silver وہ Precious Metal ہے جسے نہ صرف Gold اور Platinum کی طرح Foreign Exchange Reserves میں استمعال کیا جاتا ہے بلکہ اسکا صنعتی استمعال بھی بڑے پیمانے پر ہوتا ہے.

Middle East Conflict کے وسعت اختیار کرنے اور Red Sea میں Bab Almandab Strait کی بندش سے دیگر Commodities کی طرح نقرئی دھات کی طلب میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے . Safe Heaven سمجھی جانیوالی اس دھات کی قدر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 25 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی ہے . جو کہ COVID19 کی عالمی وبا کے بعد پہلی بار اس سطح تک آئی ہے.

گزشتہ رات Israel کی طرف سے Syria کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Damascus میں کئے جانیوالے Missile Attack سے Iranian Embassy کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا. ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق اس حملے میں Iranian Revolutionary Guards یعنی Al-Quds Force کے سینئر کمانڈر اور Iranian Consular General in Damascus سمیت آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں .

اس حملے کے فوری بعد Iranian Government نے بھرپور جوابی کاروائی کا اعلان کیا ہے . Middle East Conflict کی یہ بگڑتی ہوئی صورتحال Silver Price میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ، کیونکہ Markets میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.

Chinese Financial Reports کے Silver Price پر اثرات.

China دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور Silver سمیت تمام دھاتوں کا سب سے بڑا خرید دار ہے . جو کہ ہر سال 315 بلین ڈالرز کی نقرئی دھات درامد کرتا ہے ، جسے Jewlery اور Electronics سمیت مختلف صنعتوں میں استمعال کرتا ہے ، واضح رہے کہ Silver کا دوسسرا بڑا درامد کنندہ United States ہے. جس کی طلب China سے نصف ہے . اسی وجہ سے Chinese Economy میں آنیوالی تبدیلیاں اس دھات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں.

2023 میں Chinese Silver Imports کا حجم 275 ارب ڈالرز سے زائد رہا تھا. جس میں سے 60 فیصد صنعتی طور پر Electronic Products کے لئے استمعال کیا گیا . یہی وجہ ہے Chinese Economic Recovery کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد اسکی طلب آسمان سے باتیں کر رہی ہے .

S&P Global کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں داخل ہو گیا اور اسکی ماہانہ ریڈنگ 51.1 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 51.0 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ فروری   کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 50.9 فیصد تھی

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سمیت تمام موونگ ایوریجز سے  اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 25.00 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .European Session  کے دوران Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطےسے اوپر  ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price میں 25 ڈالرز سے اوپر تیزی، Middle East کی صورتحال اور Chinese Economic Recovery
Silver Price Analysis

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button