سونا: بیئرز کا مضبوط کنٹرول ۔ لیکن ٹیکنیکل انڈیکیٹرز کیا کہتے ہیں

آج عالمی مارکیٹ ( Global Market ) میں سونا (Gold ) 1668 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج سبھی سرمایہ کاروں کا مارکیٹ کنٹرولرز کی نگاہیں فیڈرل ریزرو ( Federal Reserve ) کی میٹنگ کے منٹس پر ہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ بیئرز نے حقیقی زر یعنی سونے (Gold) پر اپنا کنٹرول سخت کر لیا ہے۔ لیکن آج فروخت بھی نظر نہیں آئی۔ زیادہ تر Bears بھی سائیڈ لائن نظر آئے۔ آج برطانوی مرکزی بینک (Bank of England ) کی طرف سے افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے کماڈٹی ٹریڈ ( Commodity Trade) کو بطور Tool استعمال کرنے کی وجہ سونا بیئرش موڈ میں رہا۔

ٹیکنیکل انڈیکیٹرز کیا کہتے ہیں ؟

سونا اپنی Retracement کے 61.8 فیصد پر بحال ہو چکا ہے۔ یہ ٹریبڈ لائن اسکے 1658 کی سطح دے اوپر بنتی ہے۔ لیکن اگر گذشتہ 20 دن کی SMA یعنی Simple Moving Average پر نظر ڈالیں تو گولڈ مکمل طور پر Bearish Mood میں ہے۔ اس کے علاوہ سونے کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی کسی بھی متعینہ سمت کے بغیر ( Directionless ) نظر آ رہے ہیں۔ اور ایسا اس کی ٹرینڈ لائن کے وسط سے ہو رہا ہے۔ سونا 1672 کی سطح پر اپنی بیئرش ریلی کے ساتھ اپنی گراوٹ کا 50 فیصد طے کر چکا ہے اور اس کی مکمل اصلاح ( Correction) بھی ہو چکی ہے۔ تاہم کسی بھی سمت کو متعین کرنیوالے ٹریگرز موجود نہیں ہیں ۔ اگر ہم سونے کے سپورٹ لیولز پر نظر ڈالیں تو موجودہ سطح 1668 سے نیچے 1658, 1645 اور 1636 کے سپورٹ لیولز ہیں ۔ جبکہ نفسیاتی حدیں ( Resistance Levels ) موجودہ سطح کے اوپر 1685، 1694 اور 1702 پر ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سونے کے ٹیکنیکی اعشاریے (Technical Indicators) اسوقت مکمل طور پر منفی ہیں ۔ اور Directional Strength کے بغیر ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button