سونا 1650 ڈالر کی نفسیاتی سپورٹ کے قریب۔ ٹیکنیکل انڈیکیٹرز کیا کہتے ہیں ؟
سونا (Gold ) اسوقت 1660 ڈالر فی اونس کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ کل سے لے کر اب تک سنہری دھات اپنے دو اہم سپورٹ لیولز (S1 and S2) 1710 اور 1695 کو توڑ کر نیچے آ چکا ہے۔ جو کہ سونے کے لئے گزشتہ 6 ماہ ( 180 دن) کے مضبوط ترین سپورٹ لیولز ہیں۔ جبکہ 180 دن کی ٹرینڈ لائن 1617 سے لے کر 1985 ڈالر کے درمیان رہی ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو (Federal Reserve ) کی طرف سے شرح سود (Interest Rate ) بڑھائے جانے کے بعد ابھی فروخت کا رجحان جاری ہی تھا کہ امریکی نان فارم پے رول ڈیٹا (Non Farm Payroll) بھی توقعات سے زیادہ بہتر آیا جس کے بعد ڈالر انڈیکس (DXY ) بھی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گیا جس کے نتیجے میں اسٹاکس ، کماڈٹیز اور کرپٹو میں فروخت کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا۔
دوسری طرف سوموار کو امریکی فیڈرل ریزرو کے وائس چیئرمین لائل برینارڈ نے کہا ہے کہ امریکی مرکزی بینک (Federal Reserve ) مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرے گا اور شرح سود میں مزید اضافہ خارج از امکان نہیں ہے۔ ان بیانات کے نتیجے میں کماڈٹیز مارکیٹ میں فروخت کا رجحان ( Selling Pressure ) سونے کی قدر کو 1660 کے قریب لے آیا۔ اگر یہ بیئرش پریشر جاری رہا تو سونا 1650 ڈالر فی اونس کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 29 ستمبر 2022 ء کی سطح 1642 ڈالر سے بھی نیچے آ سکتا ہے۔ لیکن یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 29 ستمبر کے بعد مثبت ٹریگرز کے زیر اثر سونا 60 سے 70 ڈالر تک بحال ہو گیا تھا لیکن اسوقت ایسے کوئی بھی ٹریگرز موجود نہیں ہیں۔ اسوقت سب کو رواں اختتام ہفتہ پر امریکی ریٹیل سیلز (Retail Sales ) اور کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI ) کا انتظار ہے۔ جس سے ڈالر انڈیکس اور بانڈز مارکیٹ دونوں میں ہی بڑی تبدیلی کے امکانات ہیں سونے کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز ( Technical Indicators ) 21 دن کی متحرک حرکاتی اوسط (Dynamic Moving Average ) اور 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) کی پیروی کر رہے ہیں جس سے 1650 کے قریب سے مثبت بحالی متوقع ہے۔ جبکہ سونے (Gold) کا اگلا ہدف 1695 کے بعد 1710 کی دوسری بڑی نفسیاتی حد (R2 ) کو عبور کرنا ہے۔ جس سے سونے کے لئے 1725 اور 1745 کی نفسیاتی حدوں کے لئے دروازے کھلیں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔