برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بحالی ، امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی۔

مشرق وسطی جنگ کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی ہے۔ مشرق وسطی جنگ کے باعث مارکیٹ پلیئرز محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ جنگ کا دائرہ پھیلنے کے ساتھ دیگر عالمی طاقتوں کی مداخلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ جنگ میں معصوم شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے .

مشرق وسطیٰ کے حالات اور بین الاقوامی ٹریڈ کو لاحق خطرات .

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مشرق وسطیٰ جنگ کے پھیلتے ہوئے دائرہ کار کی وجہ سے امریکی ڈالر دباؤ میں دکھائی دے رہا ہے . جبکہ  ہمسایہ اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل آنے کا خدشہ ہے . جس سے خام تیل کی سپلائی بند ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . یہ وہ محرک ہے جو عالمی مارکیٹس میں ایک بڑے رسک فیکٹر کے طور پر سامنے آیا ہے .

گزشتہ روز صیہونی افواج نے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے. یہی وجہ ہے کہ عالمی  مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں کروڈ آئل اوردیگر انرجی ریسورسز پر  اس کے سب سے زیادہ اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ یہ خطہ عالمی رسد کا 40 فیصد مہیا کرتا ہے   .

مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو یوکرین کے بعد ایک نئے بحران میں مبتلا کر سکتے ہے .کیونکہ اس خطے کے سپلائی روٹس آبنائے ہرمز سے لے کر سویز کینال تک یورپ کی 80 فیصد لاجسٹک لائن کو کنٹرول کرتے ہیں . بالخصوص روس کی طرف سے تیل و گیس کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد اس کا خلیج فارس اور افریقی ممالک پر انحصار بڑھ گیا ہے .

اگر خطّے میں تصادم کی صورتحال برقرار رہی یا اس جنگ وسعت اختیار کر گئی اور عرب ممالک کسی معاشی بائیکاٹ کی طرف چلے گئے  تو یورپی زون میں توانائی کا بحران کساد بازاری کی شکل اختیار کر سکتا ہے . جس کے بعد عالمی مالیاتی نظام بھی مفلوج ہونے کا امکان موجود ہے . گزشتہ روز ایران نے ایک  مرتبہ پھر  آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے.

ٹیکنیکی تجزیہ۔

4 گھنٹوں کے ٹیکنیکی چارٹ پر 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 سے نیچے آ گیا۔ یہ ریڈنگ اوور سولڈ ہونے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ جس سے اوپر کیطرف ریلی کا امکان بھی پیدا ہوا ہے۔ لیکن اسکا کینڈل چارٹس 20 روزہ موونگ ایویج سے نیچے ، جس سے بیئرش جھکاؤ کے زیر اثر بحالی کی لہر خاصی کمزور ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بحالی ، امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی۔

نیچے کی طرف 1.2075 فوری سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس سے نیچے 1.2000 نفسیاتی اور ٹیکنیکی سپورٹ کا کردار اردا کر رہی ہے۔ یہاں پر اسکی 200SMS بریک ہو جائے گی۔ جو کہ اسے بیئرش ریگریشن چینل کی طرف دھکیل دے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button