WTI Crude Oil کی قدر 71 ڈالرز سے نیچے گراوٹ کی شکار ، Middle East War کے وسعت اختیار کرنے کا خدشہ

Israel's attack on Southern Lebanon endangers vast regional conflict

WTI Crude Oil کی قدر 71 ڈالرز سے نیچے گراوٹ کی شکار نظر آ رہی ہے . Southern Lebanon پر Israel کی طرف سے حملوں اور ایرانی حمایت یافتہ لبنانی Hizballah کے اہم کمانڈر وسام التاویل کی ہلاکت سے Middle East War کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے . جس کے منفی اثرات Crude Oil Prices پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے . ادھر Suez Shipping کی طرف سے Yemen کے Houthi Rebels کے ساتھ معاہدے کے باوجود زیادہ تر Cargo Companies آپریشنز جاری رکھنے سے گریزاں ہیں .

Middle East War کا پھیلتا ہوا دائرہ کار WTI Crude Oil پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے؟

7 اکتوبر 2023 کو Hamas کی جانب سے Israel پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی Middle East War وسط اختیار کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے . گزشتہ روز ایک طرف تو Multinational Shipment کمپنی Suez Shipment اور Yemen کے Houthi Rebels کے درمیان Red Sea Seizure کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا ،

تاہم خطے میں قیام امن کے امکانات اسوقت معدوم ہو گئے جب صیہونی ریاست نے Southern Lebanon پر شدید فضائی اور Drone Attacks کئے . جس کے نتیجے میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ Hizballah کے اہم کمانڈر وسام التاویل جان بحق ہو گئے . ایرانی حکومت نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے Tel Aviv کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں . ایسے میں Crude Oil کے سرمایہ کار اور سپلائی کمپنیاں انتہائی محتاط ہو گئے ہیں.

Crude Oil Prices پر اثر انداز ہونے والے دیگر عوامل.

اختتام ہفتہ پر Saudi Arabia کی زر قیادت تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC نے عالمی مارکیٹس کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیداوار میں  20 لاکھ بیرلز یومیہ کمی کا فیصلہ کیا ہے . جس کے بعد United States کی طرف سے شدید ردعمل اور قیمتوں کے غیر متوازن ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . 

رواں سال کے آغاز پر  Red Sea میں Bab Almandab کے قریب Yemen کے Houthi باغیوں کے ساتھ امریکی بحریہ کے تصادم سے خطے میں نہ صرف قیام امن کے راستے مسدود ہو گئے بلکہ جنگ کے وسعت اختیار کر لینے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے . ایرانی کابینہ کی طرف سے Bab Almandab کے قریب جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس Warship بھجوانے کے اعلان سے سرمایہ کاروں نے انتہائی محتاط انداز اپنا لیا ہے .

اپنے قارین کو بتاتے چلیں کہ ہفتے کے روز US Navy کے ساتھ مسلح تصادم میں 15 باغی ہلاک جبکہ ان کے تین جنگی جہاز تباہ ہو گئے تھے ، جس کے بعد Iranian Supreme Commander آیت الله علی الخمنائی نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی . حالیہ پیشرفت کے بعد Strait of Hormuz کی مکمل بندش اور Crude Oil کی سپلائی معطل ہونے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے . White House کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ United States اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے Red Sea میں Bab Almandab کی بندش کھلوا دی گئی ہے اور اب International Shipment companies کو خطے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا 

مارکیٹ کی صورتحال.

European Sessions کے دوران WTI Crude Oil  محدود رینج اختیار کئے ہوئے   71 ڈالر فی بیرل سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔

WTI Crude Oil کی قدر 71 ڈالرز سے نیچے گراوٹ کی شکار ، Middle East War کے وسعت اختیار کرنے کا خدشہ
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Oil بھی   76 ڈالرز کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے

Brent Crude Oil
Brent Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button