WTI Crude Oil میں تیزی، US Financial Data اور Gaza Ceasefire کیلئے مذاکرات.

Middle East war continues though ceasefire claimed by United States

US Financial Data کے اجرا اور Gaza Ceasefire کیلئے مذاکرات کے باعث WTI Crude Oil کی قدر میں تیزی جاری ہے . گزشتہ رات United States کی طرف سے Ceasefire کے قریب پہنچنے کے دعووں کے باوجود خطے میں قیام امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں.

US Financial Data کے بعد WTI Crude Oil میں تیزی.

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی Retail Sales میں گزشتہ ماہ کی نسبت 1 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے. تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.3 ، Control Group میں 1.1  جبکہ Gas and Auto Sector میں  1.1 فیصد اضافہ ہوا. ۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.7 فیصد نوٹ کی گئی۔ بتاتے چلیں کہ جون 2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.3  رہی تھی۔ مجموعی طور پر  یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی۔

رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation کم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے.  یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا  ہے . 

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد WTI Crude Oil میں تیزی دیکھی گئی. بالخصوص Headline Inflation معمول پر آنے سے  شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھ گئیں ، جس سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا.

Gaza Ceasefire کیلئے مذاکرات.

غزہ میں Ceasefire کے لیے Israel اور Hamas کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ Doha میں  جمعرات کو بحال ہو گیا۔ تاہم گزشتہ رات Israeli Airstrikes جاری رہیں. جس کے بعد فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.

United States کی طرف سے کئے جانیوالے دعووں. اور 24 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کے بیانات کے باوجود. عملی طور پر یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا.

امریکہ  نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ  جنگ بندی کیلئے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سمجھوتے پر آمادگی ظاہر کریں۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے نشریاتی ادارے CNN سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کو سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں کچھ لیڈر شپ کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے.

قیام امن کی توقعات سے Geopolitical Risks میں واقع ہوئی. جس سے Black Gold کی خرید داری میں اضافہ ہوا.

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کے دوران WTI Crude Oil  بحالی کے ساتھ 78.00 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز یہ اس نفسیاتی ہدف سے نیچے آ گیا تھا.

WTI Crude Oil میں تیزی، US Financial Data اور Gaza Ceasefire کیلئے مذاکرات.
WTI Crude Oil as on 16th August 2024 during Asian Sessions.

 

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button