WTI Crude Oil کی قدر میں تیزی ، US Financial Data اور Geopolitical Conflicts
Israel avoided Large Scale Military operation in Rafah, US still hopeful for Ceasefire
WTI Crude Oil کی قدر میں تیزی نظر آ رہی ہے . جس کی بنیادی وجوہات US Financial Data اور Geopolitical Conflicts ہیں . تاہم طلب بڑھنے کے باوجود Crude Oil Prices گزشتہ دو روز سے محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہیں .
Middle East میں ابھی تک Egypt اور Qatar کی طرف سے Ceasefire کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں تاہم United States اور دیگر عالمی طاقتوں کے دباؤ کی وجہ سے Israel نے Rafah میں بڑے پیمانے پر Military Operation شروع نہیں کیا . یہی وجہ ہے کہ Global Markets کے سرمایہ کاروں میں کسی حد تک Risk Factor کم ہوا ہے .
گزشتہ روز جاری ہونیوالی US Financial Reports کے بعد US Dollar Index میں کسی حد تک بحالی ریکارڈ کی گئی. تاہم Crude Oil کی طلب Chinese Markets میں مسلسل بڑھ رہی ہے . جس سے US Bonds Yields میں تیزی کے باوجود Black Gold ایک خاص حد سے نیچے نہیں آیا.
Middle East کی صورتحال کے WTI Crude Oil پر اثرات.
Middle East میں اگرچہ Ceasefire کیلئے ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے. تاہم United States اور دیگر عالمی طاقتوں کے دباؤ پر Israeli Military Operation in Rafa اس انداز میں شروع نہیں ہو سکا جس کا اعلان صیہونی ریاست نے دو ہفتے قبل کیا تھا . یاد رہے کہ اس فیصلے کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور اپنے سب سے قریبی اتحادی کو امن کے راستے پر لانے کیلئے White House نے اسے Weapons کی سپلائی بند کر دی تھی .
اگرچہ Israeli Prime Minister نے اسکا فوری ردعمل یہ کہ کر دیا تھا کہ وہ Rafah میں بڑا آپریشن ضرور کرینگے چاہے اس کے لئے انھیں ہتھیاروں کو بجائے اپنے ناخنوں سے کی لڑنا پڑے. لیکن اس کے بعد جنگ میں ایک غیر اعلانیہ وقفہ دیکھا جا رہا ہے . جسے عالمی ماہرین طویل المدتی بنیادوں پر انتہائی خوش آئند قرار دے رہے ہیں. یہی وجہ ہے کہ Crude Oil سمیت Commodities کی قیمتیں بھی معمول پر آ رہی ہیں.
توقعات سے منفی US Financial Data
US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں اپریل 2024ء کے دوران Industrial Production Index میں 0.0 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی . اگر اس کا تقابلہ مارچ کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.4 فیصد تھی۔
ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ منفی 0.3 فیصد رہی۔ ادھر Capacity Utilization گزشتہ ماہ کی طرح توقعات کے مطابق 78.4 فیصد رہی۔ تاہم مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی رہی اور US Economy پر Inflation کے دباؤ میں اضافے کی عکاسی کر رہی ہے۔ یہی وہ محرک ہے جو USD کی طلب میں اضافہ کر رہا ہے . کیونکہ رسک فیکٹر بڑھنے سے Policy Rates میں کمی کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں.
مارکیٹ کی صورتحال.
Asian Sessions کے دوران WTI Crude Oil کی قدر 78.80 کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے. تاہم 80 کی نفسیاتی سطح عبور کرنے کے لئے ابھی تک کوئی مثبت ٹریگر موجود نہیں ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔