WTI Crude Oil کی 85 ڈالرز فی بیرل کے قریب ٹریڈ ، Russian Oil Refinery پر Drone Attack

Geopolitical Conflicts surged demand for Crude Oil , prices jumped to two months Highs

WTI Crude Oil کی قدر 85 ڈالرز فی بیرل کی سطح کے قریب آ گئی ہے . Russian Oil Refinery پر Drone Attack اور اسرائیل کی طرف سے Iranian Embassy in Syria پر حملے کے بعد عالمی سطح پر ایک بڑے Supply Shock کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . جس سے Black Gold کی طلب آسمان سے باتیں کر رہی ہے.

Russian Oil Refinery پر Ukrainian Drone Attack سے WTI Crude Oil پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

آج Ukrainian War Field سے آٹھ سو کلو میٹرز کے فاصلے پر موجود 3rd Largest Oil Refinery in the World مکمل طور پر تباہ ہو گئی. جس کے بعد ایک بڑے Supply Shock کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . بتاتے چلیں کہ اس Russian Oil Reservoir  سے Global Markets کو آٹھ لاکھ بیرل تیل یومیہ کی رسد فراہم کی جاتی ہے .

اس حملے کے بعد China اور India کو Russian Crude Oil کی فراہمی روک دی گئی ہے . آج US Dollar Index میں بحالی اور پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے کے باوجود Crude Oil Prices میں تیزی کی یہ سب سے بڑی وجہ ہے . جبکہ Russia کی جانب سے بڑے سخت ردعمل کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

بتاتے چلیں کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران Russian Oil Fields پر Ukraine کی طرف سے کیا جانیوالا یہ تیسرا حملہ ہے . تاہم اسکے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کی مکمل تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں.

Middle East کی بگڑتی صورتحال سے Supply پر منفی اثرات؟

Middle East Conflict کے وسعت اختیار کرنے اور Red Sea میں Bab Almandab Strait کی بندش سے دیگر Commodities کے برعکس  Crude Oil کی طلب میں  زبردست اضافہ  ہوا ہے .

گزشتہ رات Israel کی طرف سے Syria کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Damascus میں کئے جانیوالے Missile Attack سے Iranian Embassy کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا. ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق اس حملے میں Iranian Revolutionary Guards یعنی Al-Quds Force کے سینئر کمانڈر اور Iranian Consular General in Damascus سمیت آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں .

اس حملے کے فوری بعد Iranian Government نے بھرپور جوابی کاروائی کا اعلان کیا ہے . Middle East Conflict کی یہ بگڑتی ہوئی صورتحال Risk Factor میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ، کیونکہ Markets میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. جس سے آج Asian Sessions سے ہی Crude Oil Prices میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کےآغاز پر  WTI Crude oil مثبت منظرنامہ  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  83 ڈالرز فی بیرلز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . واضح رہے کہ دو ہفتوں کے دوران  اس کی قدر میں 10 فیصد کے قریب اضافہ ہوا  ہے .

WTI Crude Oil کی 85 ڈالرز فی بیرل کے قریب ٹریڈ ، Russian Oil Refinery پر Drone Attack
WTI Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button