WTI Crude Oil محدود رینج میں 73 ڈالرز کے قریب، جیروم پاول کے بیان سے سرمایہ کار محتاط
Crude oil lacks follow through despite Geopolitical risks increasing demand
WTI Crude Oil محدود رینج میں 73 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول کی طرف سے March Rates Cut کو خارج از امکان قرار دیے جانے کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . حالانکہ Geopolitical Risks اور Yemen میں امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کے نتیجے میں طلب میں اضافہ ہوا ہے .
March Rates cut زیر غور نہیں، Monetary Policy معمول پر لانے کے لئے انتظار کرنا ہو گا , جیروم پاول
گزشتہ روز امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران چیئرمین Fed نے FOMC کی مارچ میں شیڈولڈ میٹنگ کے حوالے سے قیاس آ رایوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تازہ ترین Nonfarm Payroll Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار Inflation کے اثرات میں کمی کی نشاندہی کر رہی ہے. تاہم ابھی ہم اس کے تمام پہلووں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں . اس لئے یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ آئندہ میٹنگ میں Policy rates کم کئے جائیں گے .انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے.
سربراہ Federal Reserve نے واضح کیا کہ Inflation کنٹرول کرنے کی طرح Interest Rate میں کمی بھی ایک بتدریج عمل ہے جسے فوری طور پر نافذ نہیں کیا جا سکتا . تاہم انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ رواں سے کے اختتام تک Terminal rates کو متوازن کیا جائیگا .
ان کے اس بیان کے بعد US Dollar Index میں زبردست تیزی آئی اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields ایک ماہ کی بلند ترین سطح 4.20 فیصد پر آ گئیں. جبکہ Commodities کی طلب میں کمی واقع ہوئی.
US ISM PMI کے US Stocks پر اثرات.
Institute of supply Management کے جاری کردہ سروے کے مطابق Manufacturing کے Purchase Managers Index کی ریڈنگ 53.4 رہی جبکہ اس سے قبل 52.2 کی پیشگوئی کہ جا رہی تھی۔ نئے صنعتی پیداوار آرڈرز گذشتہ ماہ کے 45.6 فیصد سے بڑھ کر 52.4 فیصد پر آ گئے ہیں۔ اس طرح توقعات سے مثبت ڈیٹا US Economy کا مثبت منظرنامہ ظاہر کر رہا ہے۔
انڈسٹری کی ادا کردہ قیمتوں کا انڈیکس 51.4 فیصد رہا۔ جبکہ 49.9 فیصد کا تخمینہ تھا۔ Prices paid میں کمی کا پہلو Inflation کے اثرات میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے تاہم Industrial Employment میں کمی سے Federal Reserve کیلئے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا جواز پیدا ہو گیا ہے۔ یہی وہ محرک ہے جس سے Crude Oil کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.
مارکیٹ کی صورتحال.
European Sessions کے دوران WTI Crude oil قدرے مثبت منظرنامہ اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ 73 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔