WTI Crude Oil کی 86.50 ڈالرز کے قریب محدود رینج، Middle East Ceasefire کے لئے کوششیں جاری.
Iraqi Pipeline to Turkey and Europe repaired, resulted marginal pressure in Crude Oil prices
WTI Crude Oil کی 86.50 ڈالرز کے قریب محدود رینج جاری ہے . جس کی بنیادی وجہ Middle East Ceasefire کیلئے کوششوں میں تیزی اور گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری رہنے والے مذاکرات ہیں . دوسری طرف گزشتہ دنوں Kurdish Rebels کے خلاف آپریشن میں تباہ ہونے والی Pipeline بحال ہونے سے بھی US Crude Oil اور Commodity Markets دباؤ کے شکار ہوئے ہیں..
Middle East Ceasefire کی کوششوں سے WTI Crude Oil پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟
گزشتہ 24 گھنٹوں سے Gaza میں Ceasefire کے لئے Qatar کے دارالحکومت Doha میں مذاکرات جاری ہیں ، جن کا مقصد مسلمانوں کے مقدس تہوار Eid Ul Fitar سے قبل جنگ بندی کو ممکن بنانا ہے . ان Negotiations میں Hamas اور Israeli Delegations کے علاوہ Arab Mediators بھی شریک ہیں . تاہم کئی مرتبہ دعووں کے باوجود ابھی تک کوئی Ceasefire Agreement ممکن نہیں ہو سکا.
حالیہ دنوں کے دوران خطے میں جہاں قیام امن کی کوششیں زور پکڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں وہیں Iranian Embassy in Syria پر ہونے والے Israeli Missile Attack سے جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خطرہ ہے . واضح رہے کے ان حملوں کے نتیجے میں Iranian Revolutionary Guards یعنی Al-Quds Force کے کئی اہم Commanders جان بحق ہو گیے تھے . جس کے بعد Iranian Government کی طرف سے اسکے انتہائی سخت ردعمل کا اندیشہ ہے .
ان محرکات کے باعث Crude Oil کو ایک بڑے Supply Shock کا امکان پیدا ہو گیا ہے. کیونکہ اگر ایرانی حمایت یافتہ Yemeni Houthi Rebels نے Red Sea میں Bab Elmandab Strait میں International Logistics Route بند کئے رکھا تو ایک بڑے Global Recession اور Inflationary Pressure کا خطرہ ہے . علاوہ ازیں ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق اسوقت Iranian Officials اپنے مفادات اور Diplomatic Mission کو پہنچنے والے نقصان کا ردعمل دینے کیلئے تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں . جن میں Strait of Hormuz سے Europe اور Far East Asia کیلئے Cargo Operations کی معطلی بھی شامل ہے .
Logistic Routes کے معاملے پر عالمی ردعمل.
French Foreign Minister کيتھرين کولونا نے Tel Aviv ميں بيان ديا کہ بحيرہ احمر ميں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کا رد عمل ضروری ہے۔ انہوں نے بتايا کہ ان حملوں سے نمٹنے کے ليے حکمت عملی پر غور و فکر جاری ہے.
White House کے ترجمان جان کربی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو عالمی تجارت پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائیگا اور Freight cargo کی بین البراعظمی منتقلی کو یقینی بنایا جائیگا.
مارکیٹ کی صورتحال.
European Sessions کے دوران WTI Crude Oil محدود رینج اختیار کرتے ہوئے 86 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے . ۔ اس سے قبل Asian Sessions میں یہ اس سطح سے نیچے آ گیا تھا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔