EURUSD میں گراوٹ، توقع سے مثبت ADP Employment Report جاری

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی

EURUSD کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ADP Employment Report اور US Jobless Claims کے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے پر امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی آئی ہے۔

ADP Employment Report کی تفصیلات

ریلیز کئے جانیوالے ڈیٹا کے مطابق جون 2023ء کے دوران ملک میں 4 لاکھ 97 ہزار نئی ملازمتوں کا اجراء ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 28 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ چھوٹی کمپنیوں یعنی جن میں ملازمین کی تعداد 50 سے کم ہے کی طرف سے جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار رہی۔ جبکہ درمیانے درجے کی فرمز میں 1 لاکھ 83 ہزار نئے ملازمین رکھے گئے۔

رپورٹ کا منفی پہلو کارپوریٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں 8 ہزار ملازمین کا فارغ کیا جانا ہے۔ یہ پہلو معیشت پر Inflation کے منفی اثرات ظاہر کر رہا ہے اور اسی کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر نے حاصل کیا ہے۔ کیونکہ لیبر مارکیٹ پر کساد بازاری کے اثرات سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates میں اضافے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔

U.S Jobless Claims اور اسکے EURUSD پر اثرات

آج U.S Jobless Claims بھی پبلش کئے گئے۔ U.S Bureau Of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں Jobless Claims کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار رہی۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 45 ہزار کا تخمینہ تھا۔ اس طرح ADP Employment Report کی طرح بیروزگاری کے دعووں میں بھی بڑا سرپرائز سامنے آیا ہے اور اس سے بننے والے رسک فیکٹر سے امریکی ڈالر نے ایڈوانٹیج حاصل کیا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.0900 کی نفسیاتی سطح سے اوپر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے یورو (EURUSD) 1.0867 پر آ گیا۔ واضح رہے کہ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 1.0833 سے 1.0901 کے درمیان رہی۔

EURUSD میں گراوٹ، توقع سے مثبت ADP Employment Report جاری

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button