توقعات سے بلند PPI ڈیٹا: ڈالر انڈیکس میں تیزی، اسٹاکس میں گراوٹ

توقعات سے بلند PPI ڈیٹا ریلیز کئے جانے کے بعد ڈالرانڈیکس میں تیزی جبکہ اسٹاکس میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوری 2023ء میں پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) 6 فیصد رہا۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 5.4 فیصد تھیں۔ ماہانہ بنیادوں پر پرائس انڈیکس میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ڈیٹا ریلیز کئے جانے سے پہلے 0.4 فیصد کی پیشگوئی جاری کی گئی تھی۔ ڈیٹا میں افراط زر (Inflation) کے بلند اعداد و شمار سے فیڈرل ریزرو کی آئندہ FOMC میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) کے زیادہ اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد جارحانہ پالیسی ریٹ کے امکان پر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی گئی۔ امریکی ڈالر کی اسٹرینتھ میں اضافے سے EURUSD میں گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ یورو 1.0700 کی سپورٹ بریک کرتے ہوئے 1.0670 کی سطح پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) بھی 0.336 فیصد کمی کے ساتھ 1.2000 کی اہم ترین نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے نیچے 1.1980 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USDCHF) 0.30 فیصد مستحکم ہو کر 0.9270 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

اسٹاکس، کماڈٹیز اور کرپٹو کرنسیز پر اثرات

پروڈیوسرز پرائس انڈیکس میں افراط زر کا رسک فیکٹر بڑھنے اور ڈالر انڈیکس میں اضافے سے امریکی اسٹاکس میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ Dow Jones Industrial Average میں دن کا آغاز 329 پوائنٹس کی شدید مندی کے ساتھ 33798 کی سطح پر ہوا۔ S&P میں 39 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ انڈیکس 4107 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف Nasdaq100 انڈیکس 139 پوائنٹس کی مندی سے 12548 کی سطح پر منفی سمت میں گامزن ہے۔ کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں بھی کمی نظر آ رہی ہے۔ گولڈ 3 ڈالرز کمی سے 1831 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ جبکہ کروڈ آئل کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ Brent آئل 0.04 ڈالرز اضافے سے 85.415 اور WTI آئل 0.05 ڈالرز نیچے 78.638 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پلاٹینیئم 7 ڈالرز کی تیزی سے 925 ڈالرز فی اونس پر خلاف توقع مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد کرپٹو کرنسیز محدود رینج میں تیزی کا مومینٹم اپنائے ہوئے ہیں۔ بٹ کوائن 247 ڈالرز کی تیزی سے 24550 ڈالرز فی کوائن جبکہ ایتھیریئم 13 ڈالرز اوپر 1687 ڈالرز اور لائٹ کوائن میں اسکے برعکس منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ جو کہ 1 ڈالر نیچے 101 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ تاہم حتمی رجحان کا اندازہ اور سمت کا تعین رپورٹ جارہ ہونے سے 3 گھنٹوں کے بعد کیا جا سکے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button