ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج میں دن کا محدود رینج میں اختتام۔
سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کے باوجود Energy Stocks کی قدر میں اضافہ
ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج (TSX) میں کاروباری دن کا اختتام محدود رینج میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا۔ Canadian Employment Report کے مثبت اعداد و شمار کے باوجود سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں تاہم Energy Stocks کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مثبت لیبر مارکیٹ ڈیٹا کے باوجود ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان۔ وجوہات کیا ہیں ؟
اختتام ہفتہ پر کینیڈین محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق Canadian Employment Report ریلیز کر دی گئی۔ کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل میں تیزیلیبر مارکیٹ میں 59 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل 29 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اس طرح توقعات سے کہیں زیادہ مثبت رپورٹ کے باوجود TSX سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے میں ناکام رہی اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ موڈ محتاط رہا۔
معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی ٹریڈنگ والیوم انتہائی کم رہا۔ جسکی بنیادی وجہ بینک آف کینیڈا (BOC) کی طرف سے غیر واضح Monetary Policy ہے۔ اگرچہ Headline Inflation میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور لیبر مارکیٹ بالخصوص کارپوریٹ سیکٹر میں متاثر کن تعداد میں نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود مرکزی بینک کی طرف سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی آئندہ میٹنگ میں 25 بنیادی پوائنٹس Interest Rate میں اضافے کے سگنلز دیئے جا رہے ہیں۔
گورنر ٹف میکلم نے گذشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) میں کمی آئی ہے اور ملازمتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس مرحلے پر Rate Hike Program کو روکنے سے افراط زر کو پھیلنے کا موقع ملے گا جو کہ آنیوالے وقت میں کساد بازاری کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ Policy Rates میں تبدیلی کا دارومدار متحرک عالمی صورتحال پر ہے لیکن وہ ذاتی طور پر دو سے تین بار ٹرمینل ریٹس میں اضافے کے حق میں ہیں تا کہ Inflation کے جن کو بوتل میں بند کیا جا سکے۔ اسی وجہ سے اسٹاکس کے سرمایہ کار رسک فیکٹر بھانپتے ہوئے سائیڈ لائن ہو گئے۔ تاہم Energy Stock میں تیزی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس سے ان کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔
انڈیکس کی صورتحال
آج TSX Composite میں دن کا اختتام 8 پوائنٹس کمی کے ساتھ 19822 کی سطح پر ہوا۔
کیپٹیل مارکیٹ میں مجموعی طور پر 18 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 0.043 فیصد کمی آئی۔ زیادہ تر خریداری کروڈ آئل کمپنیز میں ہوئی جبکہ ٹیکنالوجی اسٹاکس میں شدید فروخت دیکھنے میں آئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔