PSX میں کاروباری دن کا تیزی پر اختتام ، حکومتی اداروں کی پرائیویٹائزیشن اور غیر ملکی سرمایہ کاری۔

KSE100 انڈیکس 323 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 47079 پر بند ہوا۔

PSX میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات حکومتی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کیلئے سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات اور خیلجی ممالک کی طرف سے مختلف پروجیکٹس میں دلچسپی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری سے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

حکومتی اداروں کی پرائیویٹائزیشن PSX پر کیسے اثرانداز ہو رہی ہے۔؟

گذشتہ روز سرمایہ کاری سہولت کونسل کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، عسکری اداروں کے سربراہان اور معاشی ماہرین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شرکاء نےریلوے ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) اور اہم ایئرپورٹس سمیت کئی حکومتی ہولڈنگز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کیا۔ اور اس حوالے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ممبران کمیٹی نے گوادر میں سعودی ریفائنری ، چولستان میں قطر کی جانب سے سولر پارک اور ریکوڈک منصوبے میں تھرڈ پارٹی شیمولیت پر اب تک ہونیوالی پیشرفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

سرمایہ کاری کونسل نے حکام بالا کو بتایا کہ قطر کی طرف سے آئل اینڈ گیس پیٹرولیئم لیمیٹڈ (OGDC) اور پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) کے شیئرز خریدنے پر بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ جس کے بعد آج ان اداروں کی طرف سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ سیشن میں باقاعدہ ڈیکلیریشن بھی جاری کیا گیا۔ جس میں اس حوالے سے تفصیلات شیئر کی گئیں۔

ان خبروں کے سامنے آنے پر سرمایہ کاروں کی طرف سے کیپٹیل مارکیٹ می کھل کر خریداری کی گئی اور شیئر بازار کا منظرنامہ مزید مثبت یو گیا۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ابتدائی سیشن سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ KSE100 انڈیکس 323 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کرتے ہوئے 47079 پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 47199 رہی۔

PSX میں کاروباری دن کا تیزی پر اختتام ، حکومتی اداروں کی پرائیویٹائزیشن اور غیر ملکی سرمایہ کاری۔

دوسری طرف KSE30 میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 143 پوائنٹس کی تیزی سے 16344 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 16195 سے 16392 کے درمیان رہی۔

PSX میں کاروباری دن کا تیزی پر اختتام ، حکومتی اداروں کی پرائیویٹائزیشن اور غیر ملکی سرمایہ کاری۔

آج کیپٹیل مارکیٹ میں 33 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ PSX میں 340 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 171 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، 133 میں مندی جبکہ 36 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔آج کا والیوم لیڈر 15 کروڑ ریکارڈ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 29 لاکھ کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL) دوسرے اور 1 کروڑ 12 لاکھ شیئرز سمیٹ کر بینک الاسلامی پاکستان تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button