CAC40 میں دن کا مثبت آغاز ، French GDP چوتھے کوارٹر میں 0.1 فیصد بڑھ گیا.

Upbeat Financial data reflects Economic Recovery, raised demand for Stocks

CAC40 میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے . جس کی بنیادی وجہ French GDP کا چوتھے کوارٹر میں 0.1 فیصد بڑھ جانا ہے . توقعات سے مثبت ڈیٹا  طویل عرصے سے Financial Crisis کی شکار French Economy کی بحالی ظاہر کر رہی ہے . جس سے European Sessions میں Stocks کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

French GDP Report کی تفصیلات.

Institute of National Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یورپی ملک میں چوتھے کوارٹر کے دوران GDP کی سطح 0.1 فیصد مستحکم ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل طویل عرصے سے ہڑتالوں اور مظاہروں کے باعث 0.0 فیصد کی  پیشگوئی تھی.

CAC40 میں دن کا مثبت آغاز ، French GDP چوتھے کوارٹر میں 0.1 فیصد بڑھ گیا
French GDP Report

ڈیٹا مرتب کرنے والی ٹیم کے مطابق اگرچہ GDP کی ریڈنگ حوصلہ افزاء رہی ۔ لیکن ملک میں Inflation اور Recession  کے زیر اثر  اشیاء و خدمات کی طلب ( میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ سکڑاؤ نہ صرف ماہانہ بلکہ سالانہ سطح پر بھی نظر آ رہی ہے۔

CAC40 میں دن کا مثبت آغاز ، French GDP چوتھے کوارٹر میں 0.1 فیصد بڑھ گیا
French GDP Analysis

دوسری طرف ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 0.1 فیصد اور International Trade میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کا یہ حصہ مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور صارفین کی قوت خرید میں کمی کی عکاسی کر رہا ہے۔

French Economy اور Foreign Trade میں سکڑاؤ

ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں ملک میں طلب کی کمی بالخصوص اشیائے خورد و نوش اور ذرائع توانائی کی طرف عدم دلچسپی کو Macro Economic  لیول پر خطرناک قرار دیا ہے۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے آنیوالی French Current Account Report میں  مسلسل پانچویں ماہ کے دوران Trade Deficit  آیا تھا۔ جس کے بعد National Income  میں کمی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ تاہم تمام اندازوں کے برعکس اس میں کسی حد تک بحالی ہوئی ہے .

France کا شمار G-10 کے طاقتور ترین ممالک میں ہوتا ہے اور یہ Eurozone Economy کا 30 فیصد صنعتی حجم رکھتا ہے۔ Ukraine پر ہونیوالے روسی حملے اور عدم استحکام رسد کے باعث Headline Inflation دوہرے ہندسے میں داخل ہو چکی ہے۔ توانائی اور عام ضروریات زندگی کی اشیاء میں مہنگائی کی حقیقی شرح  15 فیصد سے زائد ہے ۔ جس سے رواں سال کے پہلے  Quarterly GDP میں بھی گراوٹ کا خدشہ ہے۔ سب سے حوصلہ افزاء اعداد و شمار پیداواری شعبے کے رہے ہیں۔

CAC40 کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد معاشی دن کے آغاز پر CAC40 میں 9 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 7959 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7955 سے 7977 کے درمیان ہے۔ جبکہ ابتدائی آدھے گھنٹے میں 10 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

CAC40 میں دن کا مثبت آغاز ، French GDP چوتھے کوارٹر میں 0.1 فیصد بڑھ گیا.
CAC40

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button