Dax30 میں تیزی ، German GDP اپریل میں 0.2 فیصد بڑھ گیا.
German Gross Domestic Product met expectations, soared demand for European Stocks
Dax30 میں دن کا آغاز ملے جلے انداز میں ہوا. آج جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق German GDP رواں سال کے پہلے کوارٹر میں 0.2 فیصد بڑھ گیا ہے ، جس سے Eurozone کی سب سے بری Economy کا مثبت منظرنامہ ظاہر ہو رہا ہے .
German National Income میں اضافے سے European Stocks کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، کیونکہ Recession کے خدشات میں کمی آئی ہے.
معاشی ڈیٹا کے Dax30 پر اثرات اور Recession کے خدشے میں کمی.
حتمی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے کوارٹر کے دوران German GDP میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں German Gross Domestic Product میں مجموعی طور پر 0.3 فیصد کمی ہوئی۔ جبکہ 2023 کے دوسرے اور تیسرے کوارٹرز میں بھی National Income سکڑتی ہوئی دیکھی گئی
یہی وجہ ہے کہ Germany کے Multinational Bank اور معاشی تحقیقاتی ادارے Deutsche Bundesbank نے اپنی رپورٹ میں Europe کی سب سے بڑی معیشت کے Technical Recession کا شکار ہونے کی پیشگوئی کی تھی
ادارے نے دسمبر 2023 میں جاری ہونیوالی اپنی رپورٹ کی بنیاد 2023 کے دوران جاری ہونے والے ڈیٹا کو بنایا تھا . جس کے مطابق میں بڑھتی ہوئی Energy Prices ، اور Interest میں اضافے کے علاوہ German Exports کی طلب میں کمی کے پیش نظر 2023ء میں German Economy خطرناک حد تک سکڑتی ہوئی دیکھی گئی.
Technical Recession کیسے کہتے ہیں اور کیا German Economy اس سے باہر آ رہی ہے؟
Technical Recession ایسی صورتحال کو کہا جاتا ہے جب مسلسل دو کوارٹرز کے دوران کسی ملک کی Gross Domestic Product بڑھنے کی بجائے کم ہو جائے ، اس اعتباز سے گزشتہ برس مسلسل تین کوارٹرز کے دوران German GDP سکڑتا ہوا اور منفی شرح نمو ظاہر ہوا . German Federal Statistics Department نے خبردار کیا تھا کہ European Union کی یہ سب سے بڑی معیشت Technical Recession کی شکار ہو کر ڈوب رہی ہے.
پچھلے سال جہاں ایک طرف بڑھتی ہوئی Energy Prices کے باعث Germany کے Manufacturing Sector میں مندی دیکھی گئی وہیں Berlin کے اہم ٹریڈ پارٹنر China میں یہاں بننے والی مصنوعات کی طلب میں کمی اور Europe میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے Interest Rate میں اضافہ ہوا۔ ان اسباب کی وجہ سے ملک کو اقتصادی دشواریوں کا سامنا رہا۔
تاہم رواں سال بالخصوص مارچ اور اپریل کا Financial Data توقعات کے مطابق یا پھر اس سے بہتر رہا . جس سے Leading Economy of Europe کا مثبت منظر نامہ ظاہر ہو رہا ہے . تاہم مکمل طور پر Recession سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے صرف ایک رپورٹ کو بنیاد نہیں بنایا جا سکتا . بلکہ اس کا دارومدار آئندہ ماہ ریلیز ہونے والے ڈیٹا پر ہو گا .
Dax30 کا ردعمل.
رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد German Benchmark Index میں دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے . سرمایہ کاروں کی اکثریت Headline Inflation میں کمی کے پیش نظر خرید داری کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔