پاکستانی روپے کی گراوٹ اور ٹریڈ رپورٹ، PSX میں منفی رجحان
پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ اور مایوس کن ٹریڈ رپورٹ ریلیز ہونے سے PSX میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی. جس سے اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDPKR) 280 پر آ گیا۔ دوسری طرف محکمہ شماریات کی جاری کردہ ٹریڈ رپورٹ میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدی حجم میں آنیوالی کمی بھی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا باعث بنی۔ پیداواری شعبے کے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آنے پر کیپیٹل مارکیٹ سے سرمائے کا بڑے پیمانے پر انخلاء ہوا۔
آغاز میں مثبت رجحان اپنائے ہوئے KSE100 نماز جمعہ کے بعد دوسرے سیشن میں 364 پوائنٹس کی شدید مندی سے 40469 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40329 سے 40872 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 61 پوائنٹس کمی سے 15168 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15303 ہے۔ شیئر بازار میں آج 315 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 121 کی شیئر ویلیو میں اضافہ، 181 میں کمی جبکہ 13 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔