Dow Jones میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ، Federal Reserve نے Interest Rates میں کمی کا لائحہ عمل جاری کر دیا.

Jerome Powell said "will not repeat the mistake to hold Rates for long time"

Dow Jones میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام انتہائی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا . Federal Reserve کی طرف سے جون 2024 سے Cut Rates Program وضع کیے جانے کے بعد US Bonds Yields میں کی واقع ہوئی ہے ، جس کا بھرپور ایڈوانٹیج Global Stocks نے حاصل کیا.

FOMC Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی گئی ہے . جبکہ سربراہ Federal Reserve جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ وہ High Interest Rates طویل عرصے تک ہولڈ کرنے کی غلطی نہیں کریں گے . فیصلہ سامنے آنے کے بعد US Dollar کی طلب میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے. جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر Currencies ، Stocks اور Commodities میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے .

FOMC Monetary Policy کا اعلان. Policy Rates بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

FOMC Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ، طویل عرصے تک بلند Interest Rates قائم نہیں رکھے جائیں گے ، پاول
FOMC Monetary Policy Statement

Fed کی جانب سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کم ہوتی ہوئی Headline Inflation اور Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. علاوہ ازیں اکثریتی ممبران کی رائے کے مطابق Growth Rates میں اضافے کیلئے آئندہ سال سے Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.6 فیصد رکھی گئی ہے . 

جیروم پاول کی پریس کانفرنس.

Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . جیروم پاول نے 1970 کی دہائی میں اپنائی گئی سخت Monetary Policy کے منفی نتائج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے تک بلند Rates برقرار رکھنے کی غلطی نہیں دوہرائیں گے .

انہوں نے کہا کہ US GDP مشکل حالات کے باوجود توقعات سے بہتر رہا ہے۔ امریکی عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور CPI میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کو جلد 2 فیصد تک لانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔

Federal Reserve کے سربراہ نے کہا کہ Cash Rates ہمیشہ نہیں بڑھائے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بینکوں میں لیکوئیڈٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور مالیاتی نظام مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

Dow Jones اور دیگر مارکیٹس کا ردعمل.

FOMC فیصلہ سامنے آنے اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد US Dollar Index میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ، جبکہ Inflation کا رسک فیکٹر کم ہونے پر US Stocks میں بھرپور خرید داری ریکارڈ کی گئی.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 512 پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 37090 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 36523 سے 37094 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 35 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.

Dow Jones میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ، Federal Reserve نے Interest Rates میں کمی کا لائحہ عمل جاری کر دیا.
Dow Jones Industrial Average

دوسری طرف Nasdaq میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 200 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 14733 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14517  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 12 کروڑ 71 لاکھ رہا.

Nasdaq Composite
Nasdaq Composite Index

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button