European Stocks میں ملا جلا رجحان ، Middle East کی صورتحال اور European Financial Data کا اجرا
US Bonds Yields jumped 10 points which squeezed demand for Global Stocks in European Sessions
European Stocks میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے. Middle East کی صورتحال اور European Manufacturing PMI ریلیز ہونے کے بعد Global Stocks کے سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں . جبکہ US Bonds Yields میں 10 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے.
Middle East کی بگڑتی صورتحال سے European Stocks پر منفی اثرات؟
Middle East Conflict کے وسعت اختیار کرنے اور Red Sea میں Bab Almandab Strait کی بندش سے Global Stocks کی طلب میں بھی کمی واقع ہوئی ہے . خیال رہے کہ تین تعطیلات کے بعد آج European Stocks Markets میں پہلا ٹریڈنگ سیشن ہے.
گزشتہ رات Israel کی طرف سے Syria کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Damascus میں کئے جانیوالے Missile Attack سے Iranian Embassy کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا. ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق اس حملے میں Iranian Revolutionary Guards یعنی Al-Quds Force کے سینئر کمانڈر اور Iranian Consular General in Damascus سمیت آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں .
اس حملے کے فوری بعد Iranian Government نے بھرپور جوابی کاروائی کا اعلان کیا ہے . Middle East Conflict کی یہ بگڑتی ہوئی صورتحال Risk Factor میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ، کیونکہ جنگ وسعت اختیار کرنے کے خدشے سے Markets میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.
European Financial Data ریلیز ہونے کے بعد طلب میں کمی.
Hamberg Commercial Bank کے تحقیقاتی ونگ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران Euro Zone کا Purchase Managers Index نمایاں گراوٹ کے ساتھ 46.1 فیصد رہا جبکہ اس سے قبل 46.5 کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ فروری کے سروے سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 45.6 فیصد رہا تھا۔
اس طرح گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار 33 مہینوں کے دوران Manufacturing Sector کی کم ترین ریڈنگ رہی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا تھا کہ انڈیکس میں مسلسل کمی ظاہر کر رہی ہے کہ Europe حقیقی معنوں میں Recession کی لپیٹ میں ہے۔ جس کی بنیادی وجہ Ukraine War اور روس پر عائد ہونیوالی سخت ترین پابندیوں کے بعد خطے میں آنیوالا Energy Crisis ہے۔
اس سے پہلے یہ فگرز Covid19 کی عالمی وباء کے دوران دیکھے گئے تھے۔ معاشی ماہرین Inflation کی اس لہر کے بعد نئے سال کے پہلے کوارٹر میں Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
European Stocks کی صورتحال.
FTSE100 میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 17 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 7971 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7945 رہی .جبکہ مارکیٹ میں 3 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
Dax30 میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 22 پوائنٹس کمی سے 18468 کی سطح پر منفی سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ ہے۔
Europe کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی ملا جلا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 22 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34772 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں 25 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔