European Stocks میں تیزی ، توقعات کے مطابق German CPI اور British Riots میں کمی.

Inflation Report contracted the Recession fears, lifted demand for Equities

توقعات کے مطابق German CPI ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد European Stocks میں تیزی کی لہر دکھائی دے رہی ہے . Headline Inflation کنٹرول میں رہنے پر Equities کی طلب میں اضافہ ہوا. اس طرح رواں ہفتے پہلی بار Global Stocks میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے.

German CPI Report کی تفصیلات۔

German Federal Statistics Department کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ سطح 2.3 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 2.3 فیصد کی ہی توقع کی جا رہی تھی۔ اس طرح رواں سال پہلی بار   Inflation کی سطح  گزشتہ اعداد و شمار سے کم  آئی ہے ۔ تاہم Markets میں سرمایہ کاروں کے اعتماد  کی بنیادی وجہ Core Inflation میں کمی ہے.

German Consumer Price Index کے تعین میں Statistics Bureau کے علاوہ Bavaria کا ریسرچ ونگ بھی حصہ لیتا ہے۔ جس نے Core Inflation کی ریڈنگ 2.6 فیصد کی ہے۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کریں تو مارچ کی ریڈنگ  2.5 فیصد تھی۔

UK Riots میں کمی کے European Stocks پر اثرات.

UK میں ہونے والی بدامنی اور ہنگامہ آرائی کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے گئے. اور European Stocks بھی اس سے اس کی لپیٹ میں رہے۔ برطانوی ہنگاموں میں آج خاصی حد تک کمی کمی واقع ہوئی ہے. جس سے دنیا بھر کی Financial Markets پر مثبت اثرات مرتب ہوئے.

گزشتہ ایک ہفتے میں UK Riots  کے نتیجے میں یورپی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ خاص طور پر FTSE100  اور Dax30 میں کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کی عدم یقینیت اور British Economy کی حالت   نے EU Markets  میں گراوٹ کو جنم دیا.

بدامنی کی وجہ سے برطانیہ کی اقتصادی حالت میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے. جس کا براہ راست اثر یورپی ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے۔ چونکہ برطانیہ یورپ کی ایک بڑی معیشت ہے. اس کی اقتصادی حالت میں اتار چڑھاؤ یورپی معیشتوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔ یہ عدم استحکام Global Financial Markets میں ایک بڑا رسک فیکٹر بن کر سامنے آیا  .

مارکیٹس کی صورتحال.

FTSE100 میں مثبت ٹرینڈ جاری ہے۔ British Benchmark انڈیکس 44 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 8189 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 8144 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 9 کروڑ 4 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

European Stocks میں تیزی ، توقعات کے مطابق German CPI اور British Riots میں کمی.
FTSE100 as on 9th August 2024

Dax30 میں بھی ایک ہفتے کے بعد پہلی بار تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ انڈیکس 74 پوائنٹس اضافے کے اضافے سے 17754 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار ہے۔

European Stocks میں تیزی ، توقعات کے مطابق German CPI اور British Riots میں کمی.
Dax30 as on 9th August 2024

Europe کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی بحالی نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 209 پوائنٹس اضافے کے ساتھ   31952 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 8 کروڑ 94 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button