European Stocks میں تیزی کا رجحان ، Inflation تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی.
Core Inflation also dropped to 4.2 percent, Christine Lagarde called it the Recovery Phase. CPI Reading
European Stocks میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جس کی بنیادی وجہ Eurozone CPI Report میں Headline Inflation تین سال کی کم ترین سطح 2.9 فیصد پر آ جانا ہے . علاوہ ازیں Core CPI ریڈنگ بھی Ukraine پر روسی حملے کے بعد پہلی بار 4.2 فیصد پر آ گئی ہے .
Eurozone CPI Report کی تفصیلات.
یورپی ادارہ شماریات (Eurostat) کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 2.9 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.3 فیصد تھی۔
Core CPI کی سطح 4.2 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول 4.2 فیصد تھا۔ ستمبر میں یہ ریڈنگ 4.5 فیصد تھی۔ اس طرح European Region میں Inflation اکتوبر 2020ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یونین کی سب سے بڑی معیشت Germany کی معاشی بحالی ہے۔ اسکے علاوہ France ، Spainاور Italy بھی Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں اضافہ معطل کئے جانے کی توثیق ہو رہی ہے۔
Christine Lagarde کی تقریر ، ہم Economic Recovery کے عمل سے گزر رہے ہیں.؟
European Central Bank کی صدر Christine Lagarde نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جاری ہونے والی Eurozone CPI Report کے اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ "ہم Recession کی بجائے Economic Recovery کی طرف جا رہے ہیں”. انہونے نے واضح کیا کہ Interest Rate ہمیشہ نہیں بڑھائے جا سکتے . بلکہ ان کا تعلق Inflation کے ساتھ ہوتا ہے . صدر یورپی بینک نے یہ بھی کہا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران بتدریج نرم Monetary Policy اپنائی جائیگی .
ان کی تقریر کے بعد European Stocks میں تیزی کی لہر ریکارڈ کی جا رہی ہے . کیونکہ ECB کی سربراہ نے Policy Rates میں کمی کا سگنل دیا ہے . جس سے Equities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
مارکیٹ کی صورتحال.
FTSE100 میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 7481 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7410 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 24 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 130پوائنٹس اضافے سے 15917 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ ہے۔
یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 168 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29427 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں 24 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .
Swiss Market Index میں 95، HEX میں 112 جبکہ Euronext میں 6 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔