European Stocks میں تیزی Middle East کی صورتحال اور European Financial Data کا اجرا

US Bonds Yields declined 4 percent which rose demand for Global Stocks in European Sessions

European Stocks میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. Middle East کی صورتحال اور European Financial Data ریلیز ہونے کے بعد Global Stocks کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . جبکہ US Bonds Yields گراوٹ کے ساتھ 4 فیصد سے نیچے آ گئی ہیں . 

European Financial Data ریلیز ہونے کے بعد European Stocks کی طلب میں اضافہ.

آج Office for the National Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  فروری  میں UK National Income  توقعات کو مات دیتے ہوئے  0.3 فیصد بڑھ گئی . جبکہ اس سے قبل 0.1 فیصد اضافے کی پیشگوئی تھی.

اگر اس ڈیٹا کے تقابلہ جنوری  کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں ریڈنگ  0.1 فیصد کمی کی تھی  . اس طرح آج کے اعداد و شمار توقعات کے برعکس  British Economy میں کسی حد تک بہتری کو ظاہر کر رہے ہیں .

برطانوی ڈیٹا کے علاوہ آج جاری کی جانیوالی French اور Italian Consumer Price Index Reports کے توقعات سے منفی  اعداد و شمار سے بھی European Stocks نے بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا ہے .

French Consumer Price Index فروری میں دوبارہ 3 فیصد پر پہنچ گیا. CAC40 میں منفی ردعمل

Institute of National Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق French CPI فروری کے دوران دوبارہ 3 فیصد پر آ گئی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.9 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے  . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جنوری کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.7 فیصد رہی تھی .

دوسری طرف Core Inflation کی سطح 2.7 فیصد آئی ہے . جبکہ Preliminary Report میں یہ سطح 2.7 فیصد تھی . اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد Paris Stock Exchange میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا . CAC40 انڈیکس 9 پوائنٹس نیچے 8152 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے . 

CAC40
CAC40

United States اور European اتحادی ممالک  کا Yemen پر حملہ اور US Bonds Yields میں کمی.

گزشتہ روز United States اور اسکے European اتحادی ممالک کی طرف سے Yemen پر فضائی حملے کئے گئے. جس کے بعد US Dollar پر دباؤ میں اضافہ ہوا اور Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ، اس صورتحال کا بھرپور ایڈوانٹیج Global Stocks نے حاصل کیا.

اس سے قبل White House کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ   جنگی بحری جہاز کے ٹوماہاک کروز میزائل اور جنگی طیاروں کے حملوں میں  باغیوں کے مختلف ٹھکانوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں یمنی داراحکومت صنعا اور Red Sea میں حوثیوں کا گڑھ سمجھی جانے والی بندرگاہ الحدیدہ بھی شامل ہے۔

یہ حملے Iran کے حمایت یافتہ گروہ کی Red Sea میں کارروائیوں کی وجہ سے کیے گئے جن میں انھوں نے مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ Hamas کی حمایت کرنے والے حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ Israel سے تعلق رکھنے والی کشتیوں اور Cargo Ships کو نشانہ بنا رہے ہیں. Airstrikes کی اطلاعات سامنے آنے پر عالمی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور ٹریڈنگ والیوم میں کمی واقع ہوئی ہے . جس سے USD دفاعی انداز اختیار کر گیا.

European Stocks کی صورتحال.

FTSE100 میں ملا جلا رجحان  نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 7751 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7734 رہی .جبکہ مارکیٹ میں 8 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

FTSE100
FTSE100

Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 30  پوائنٹس اضافے سے 17972 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ ہے۔

DAX30
DAX30

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 138 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33925 کی سطح پر آ گیا ہے  جبکہ مارکیٹ میں 31 کروڑ 14 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

European Stocks میں تیزی Middle East کی صورتحال اور European Financial Data کا اجرا
FTSEMIB

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button