European Stocks میں مثبت رجحان، Eurozone Sentix Index ریلیز کر دیا گیا.

Corporate Sector's Survey raised uncertainty on Rates Cut

Eurozone Sentix Index ریلیز کر دیا گیا ہے. جس کے بعد  European Stocks میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . آج جاری ہونے والے Corporate Sector Survey میں اگرچہ ریڈنگ توقعات سے کم رہی . تاہم Rates Cut Policy پر پھیلنے والی افواہوں سے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی . جس سے Equities کی طلب میں اضافہ ہوا.

دوسری طرف Producers Price Index کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار جاری ہونے سے بھی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے .

Eurozone Sentix انڈکس# کی تفصیلات 

جاری کئے جانیوالے سروے ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ تک Investor Index شرح منفی 15.5 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل منفی 12 فیصد کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس طرح خطے میں کارپوریٹ سیکٹر جو کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے فیصلہ سازی کے لئے سازگار نہیں لگ رہا تھا مسلسل تیسرے ماہ سابقہ رپورٹس سے مثبت رہا۔ جو کہ Inflationary Pressure میں کمی کی علامت ہے۔

اس طرح European Stocks نے اس کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا کیونکہ ڈیٹا میں  Headline Inflation کی شرح اگرکہ ابھی بھی مقرر کردہ ہدف سے اوپر اور پیشگوئیوں کے برعکس ہے. تاہم   European Central Bank اور کرسٹین لیگارڈ کیلئے سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا جواز ختم ہو رہا ہے۔

Eurozone PPI Report کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار European Stocks پر کیسے اثر انداز ہوئے.

European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست  میں خطے کا Producers Price Index توقعات کے مطابق  0.8 فیصد رہا۔  معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔ جبکہ گزشتہ ماہ یہ ریڈنگ منفی 0.18 رہی تھی ۔

توانائی کے شعبے میں یہ سطح  0.9 اور خام مال (Raw Material) میں 0.2 فیصد رہی۔ ضیاع پذیر اشیاء (Non-Durable Goods) کا انڈیکس 0.1 فیصد رہا ہے۔

US Jobs Data کے اثرات.

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں اگست کے دوران  US Labor Market میں 1 لاکھ 42 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 60 ہزار کی پیشگوئی تھی

رپورٹ کے بعد ابتدائی طور پر US Dollar Index میں تیزی دیکھی گئی.  لیکن یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا اور Rates Cut Policy پر قیاس آرائیوں سے  ڈالر کی فروخت شروع ہو گئی . جس کا بھرپور ایڈوانٹیج Global Stocks نے حاصل کیا.

مارکیٹس کی صورتحال.

FTSE100 میں مثبت رجحان  نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 44 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 8226 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 8181 رہی .جبکہ مارکیٹ میں 18 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے.

FTSE100 as on 9th September 2024
FTSE100 as on 9th September 2024

Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 78 پوائنٹس اضافے سے 18380 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ ہے.

Dax30 as on 9th September 2024
Dax30 as on 9th September 2024

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 272 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33564 کی سطح پر آ گیا ہے  جبکہ مارکیٹ میں 16 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے.

FTSEMIB as on 9th September 2024.
FTSEMIB as on 9th September 2024.

دیگر مارکیٹس کا جائزہ لیں تو CAC40 میں 43 جبکہ Swiss Market Index میں 13 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے . ادھر HEX میں 43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے .

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button