European Stocks میں تیزی ، Financial Data کے بعد مثبت معاشی منظرنامہ.

Signs of Economic Recovery in the Region surged demand for Equities

European Stocks  میں آج  Financial Data  جاری ہونے کے بعد مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ مختلف ممالک کی اقتصادی اعداد و شمار نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے. جس کی وجہ سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

French CPI Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار.

 French Consumer Price Index  توقعات کے برعکس  1.2 فیصد کی شرح پر آیا. جو کہ 1.6 فیصد کی توقعات سے کم ہے۔ اس کی کم شرح نے سرمایہ کاروں کے لیے ایک خوشخبری کی صورت اختیار کی، کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ European Central Bank  کی جانب سے ممکنہ طور پر Monetary Policy میں نرمی کا امکان پیدا ہوا ہے۔ اس Financial Data  نے مارکیٹ میں اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

German Employment Report کے اثرات.

ستمبر  کی German Employment Report میں نئی ملازمتوں کی تعداد میں 17,000 کا اضافہ ہوا، جو کہ 12,000 کی توقعات سے زیادہ ہے۔ اس اضافے نے کچھ Part Time Jobs کی طرف خدشہ پیدا کیا. لیکن سرمایہ کاروں نے اسے عارضی سمجھتے ہوئے مثبت ردعمل دیا۔ اور مارکیٹ میں عمومی مثبت رجحان برقرار رہا۔

Spanish Economy کی بحالی.

دوسرے کوارٹر کی Spanish GDP میں 0.8 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا. جو کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسپین کی معیشت مضبوطی کی جانب گامزن ہے، جس نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی اور Global Stocks میں اضافے کا باعث بنی۔

یورپی اسٹاکس میں حالیہ اضافہ مالیاتی رپورٹس کی بنیاد پر ہوا ہے، جس میں فرانس، جرمنی اور اسپین کی معیشت کے مختلف پہلو شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار مارکیٹ میں مثبت جذبات پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں

European Stocks کی صورتحال.

FTSE100 میں مثبت رجحان  نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 24 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 8309 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 8283 رہی .جبکہ مارکیٹ میں 7 کروڑ 41 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے.

FTSE100 as on 27th September 2024
FTSE100 as on 27th September 2024

Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 85 پوائنٹس اضافے سے 19323 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ ہے.

Dax30 as on 27th September 2024
Dax30 as on 27th September 2024

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 106 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34514 کی سطح پر آ گیا ہے  جبکہ مارکیٹ میں 11 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے.

FTSEMIB as on 27th September 2024
FTSEMIB as on 27th September 2024

دیگر مارکیٹس کا جائزہ لیں تو CAC40 میں 27 جبکہ Swiss Market Index میں 26 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے . ادھر IBEX35 میں 24 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button