European Stocks میں تیزی کا رجحان، US Dollar Index میں گراوٹ اور Geopolitical Tensions

US Secretary of State is visiting China, Event eased tensions in Global Markets

European Stocks میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. جس کی بنیادی وجوہات US Dollar Index میں گراوٹ اور Geopolitical Tensions میں کمی کی توقعات پر سرمایہ کاری کے رجحان میں ہونیوالا اضافہ ہے . جبکہ گزشتہ روز ریلیز ہونیوالے US Producers Price Index کے بعد 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے ، جس کے نتیجے میں Global Stocks کی خرید داری میں اضافہ ہوا ہے .

Antony Blinken کا دورہ چین اور China-US Trade issues پر متوقع بات چیت.

US Secretary of the State اپنے اہم ترین دورے پر آج Beijing پہنچ رہے ہیں . انکا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ محض دو روز قبل US Sanctions on Chinese Companies کے ردعمل میں Chinese Commerce Ministry نے US Commodities کی درآمدات پر 43 فیصد Taxes عائد کرنے کا اعلان کیا تھا.

معاشی ماہرین انکے اس دورے کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں https://newsinsight24.com کے مطابق اپنے Blinken Visit to China میں اس حوالے سے اہم بات چیت متوقع ہے  خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر Chinese Policies towards US میں ہونیوالی تبیلوں سے Global Markets میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے تھے اور Risk Factor میں اضافے سے شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی .

خبر سامنے آنے کے بعد Global Stocks میں بحالی کی لہر دیکھی گئی جس کا تسلسل آج European Markets میں بھی جاری ہے.

توقعات سے منفی US Data اور European Stocks میں بحالی کی لہر.

گزشتہ روز جاری کئے جانیوالی US PPI Report کے بعد European Markets سمیت تمام Global Stocks  میں بحالی کی لہر ریکارڈ کی گئی . جبکہ US Dollar Index اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئے.

S&P Global کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ Services Sector کا انڈیکس 50.9 فیصد رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 52 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

اگر Manufacturing PMI کا جائزہ لیں تو اس شعبے کی ریڈنگ 49.9 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 52.7 کی توقع تھی۔ اسی طرح Composite Sector کا  انڈیکس 50.9 فیصد آیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 52.1 فیصد کی تھیں۔

ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ سے US Economy پر Inflation کے گہرے اثرات کی نشاندہی ہو رہی ہے . جس سے Rates Cut Program مقررہ وقت سے پہلے شروع کئے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے . یہی وہ فیکٹر ہے جس سے Market Volume میں اضافہ ہوا.

مارکیٹ کی صورتحال.

FTSE100 میں مثبت رجحان  نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 42 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 8087 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 8044 ہے .جبکہ مارکیٹ میں 27 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے

European Stocks میں تیزی کا رجحان، US Dollar Index میں گراوٹ اور Geopolitical Tensions
FTSE100

Dax30 میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 49  پوائنٹس اضافے سے 18187 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ ہے-

European Stocks میں تیزی کا رجحان، US Dollar Index میں گراوٹ اور Geopolitical Tensions
DAX30

Europe کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی ملا جلا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 26 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34389 کی سطح پر آ گیا ہے  جبکہ مارکیٹ میں 29 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے.

FTSEMIB
FTSEMIB

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button