European Stocks میں ملا جلا رجحان ، Thanksgiving Holiday اور Middle East Ceasefire

Investors are sideline ahead of Key Financial Data and Geo-Political conflicts

European Stocks میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، دنیا کی بڑی Financial Markets میں Thanksgiving Holiday اور Middle East Cease کے باعث زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں . جبکہ اہم Financial Reports بھی اس سست روی کے محرکات میں سے ہیں بالخصوص US PPI Data اور Federal Reserve کے Inflation کی پیمائش کے لئے ترجیحی گیج US PCE Report کے اجرا سے مارکیٹس کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا 

US Thanksgiving Holiday کی وجہ سے مارکیٹس میں والیوم کی کمی.

United States میں Thanksgiving Holiday کی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اس طرح ٹریڈنگ والیوم کی کمی سے مارکیٹس محدود رینج میں ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. European Traders بھی نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں.

Middle East Ceasefire کے European Stocks پر اثرات.

Qatar کی ثالثی سے Israel اور Hamas کے درمیان عارضی طور پر Ceasefire ، جنگی قیدیوں کی رہائی اور Gaza میں امداد کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے . جس کے بعد Egypt کی Rifah Crossing سے امدادی ٹرک جنگ سے متاثرہ علاقے میں داخل ہونا شروع ہو گیے ہیں . دریں اثنا Saudi Arabia کی طرف سے عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ صیہونی ریاست کو اسلحہ کی فراہمی بند کر دی جائے . 

Israeli افواج کے ترجمان نے جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے زیر اثر Northern Gaza میں روزانہ 10 بجے سے 2 بجے تک Ceasefire کیا جائے گا . ان اطلاعات کے سامنے آنے پر European Zone کے Logistic Routes کھلنے کے امکانات بھی محدود ہو گئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ Stock Traders محتاط انداز اپنائے ہوئے نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں .

مارکیٹس کی صورتحال

FTSE100 میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 18 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 7464 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7450 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 17 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

European Stocks میں ملا جلا رجحان ، Thanksgiving Holiday اور Middle East Ceasefire
FTSE100

Dax30 میں  ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 21 پوائنٹس کے  اضافے سے  16016 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ ہے۔

DAX30
DAX30

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 125 پوائنٹس بہتری کے ساتھ   29361 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 14 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

FTSEMIB
FTSEMIB

Swiss Market Index میں 14 ، HEX میں 41 جبکہ  Euronext میں 21 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button