KSE100 انڈیکس 61 ہزار سے اوپر آ گیا. حکومت سازی پر Political Parties کا اتفاق.

Pakistan Stock Exchange rose after elimination of deadlock, consensus drives Market sentiment

آج KSE100 انڈیکس 61 ہزار سے اوپر آ گیا. حکومت سازی پر Political Parties کے درمیان اتفاق سے Capital Market پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں . گزشتہ رات Pakistan Peoples Party اور PML N کی طرف سے Government Formation کے اعلان سے سائیڈ لائن سرمایہ کار متحرک نظر آ رہے ہیں .

پاکستان کی دوبڑی سیاسی جماعتیں آپس کے اختلافات دور کرکے ایک اتحادی حکومت  تشکیل دینے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں دو طرفہ مذاکرات جاری ہیں. اس معاملے پر بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے .

Government Formation پر اتفاق سے KSE100 پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

Political Parties  کے درمیان اتفاق کے بعد Government Formation کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے. آج نئے کاروباری دن کے آغاز پر ہے KSE100 انڈیکس 61 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا.

دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے  دوست ممالک طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں.

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ Pakistan میں General Elections کو منعقد ہوئے 13 روز گزر چکے ہیں ، تاہم  آئندہ حکومت کی تشکیل غیر واضح نظر آ رہی تھی . اسکی بڑی وجہ ملے جلے Poll Results ہیں ، ماضی کے برعکس ان انتخابات میں کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی ،

حالیہ دنوں کے دوران معاشی ماہرین سیاسی عدم استحکام کے ملکی معیشت اور Financial Indicators پر منفی اثرات کی پیشگوئی کرتے رہے ہیں جس کا عملی مظاہرہ Pakistan Stock Exchange پر شدید دباؤ کی صورت میں دیکھا گیا . جبکہ Foreign Financing ، Subsidy اور Privatization ایسے  Economic Challenges  ہیں . جن کے باعث کسی بھی جماعت کے لئے معاشی محاذ پر فیصلے کرنا آسان نہیں ہو گا.

مارکیٹ کی صورتحال.

گزشتہ روز کی گراوٹ کے بعد آج  Capital Market میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز انتہائی مثبت انداز میں ہوا ، پہلے آدھے گھنٹے کے دوران بینچ مارک KSE100 انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی تیزی سے  61 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا.

KSE100 انڈیکس 61 ہزار سے اوپر آ گیا. حکومت سازی پر Political Parties کا اتفاق.
KSE100

دوسری طرف KSE30 میں بھی تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے . Benchmark Index معاشی سرگرمیوں کے آغاز پر یہ 310 پوائنٹس کی تیزی سے 20608 پر آ گیا ہے.

KSE30
KSE30

 اسوقت تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر  15 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جبکہ سب سے زیادہ تیزی Pharmaceutical Sector میں واقع ہوئی ہے . 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button