KSE100 تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا. IMF سے فنڈنگ ملنے کے امکانات پر سرمایہ کار متحرک

Privatization initiatives extended the Bullish Momentum in Pakistani Capital Market

KSE100 میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . IMF اور Pakistan کے درمیان Staff Level Agreement طے پا جانے کے بعد سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے . International Monetary Fund کی طرف سے Privatization کا عمل وسیع کرنے کئے جانیوالے اقدامات سے Pakistani Capital Market پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.

KSE100 تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، وجہ International Monetary Fund یا کچھ اور؟

آج کے trading session میں KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 66500 عبور کر گیا . تیزی کی یہ نئی ریلی رواں ماہ 20 مارچ کو International Monetary Fund کی طرف سے Staff Level Agreement کے باقائدہ اعلان کے بعد شروع ہوئی.

Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو اور معاشی تجزیہ کار حسن مقصود کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسکی بنیادی وجہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونیوالا معاہدہ ہے تاہم  Privatization کے لئے کئے جانیوالے اقدامات سے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی Pakistani Stock Market میں واپسی ہوئی ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے لئے Liability بن جانے والے اداروں جن میں سرفہرست Pakistan International Airlines ہے کی نجکاری سے ایسے دیگر اداروں میں Foreign Direct Investment کی راہ ہموار ہو گی . جو بوسیدہ نظام میں جدت کے لئے انتہائی خوش آئند ہے. BCM کے سربراہ نے اس مثبت رفتار کو Insurance Sector  کی جانب سے 19 مارچ کو کی گئی  خریداری کو  بھی قرار دیا.

Pakistani Economy پر گہری نظر رکھنے والے ARY News سے منسلک سینئر صحافی آصف قریشی کے مطابق چونکہ عالمی اداروں کے ساتھ تمام معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں . اس لئے رمضان المبارک کے دوران  محدود اوقات پر مشتمل Pakistan Stock Exchange اور دیگر تمام Financial Indicators میں  بھی اس سے بہتری آئی ہے .

 یہ معاہدہ Pakistan کیلئے طویل المدتی بنیادوں پر کتنی اہمیت کا حامل ہے؟

Pakistani Government  کیلئے یہ محض 1 ارب ڈالرز نہیں ہیں بلکہ یہ دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کیلئے ملک کی معاشی امداد کا سگنل ہے۔ خیال رہے کہ China، Saudi Arabia اور United Arab Emirates جیسے دوست ممالک نے اگرچہ اس دوران پاکستان کی بھرپور معاشی مدد کی اور آؤٹ آف باکس سلوشنز کیلئے International Monetary Fund کو تحریری یقین دہانیاں بھی کروائیں

تاہم انہوں نے بھی مستقبل کیلئے اہنی امداد کو IMF معاہدے سے مشروط کر رکھا تھا۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے پاکستان کے پاس یہ واحد دستیاب آپشن تھی۔ جس کے بعد ملک پر منڈلانے والے بیرونی ادائیگیوں میں ناکامی کے خدشات بتدریج ختم ہوتے جائیں گے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

آج کاروباری دن کے دوران بینچ مارک اسٹاک انڈیکس KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 66500 پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا . تاہم معاشی سرگرمیوں کا اختتام 556 پوائنٹس اوپر 66462 پر ہوا.

KSE100 تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا. IMF سے فنڈنگ ملنے کے امکانات روشن
KSE100 Source: PSX official Website

دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی صورتحال دیکھی گئی  . دن کے اختتام پر  انڈیکس 178 پوائنٹس تیزی سے  21886 پر ٹریڈ بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 21731 سے 21929 کے درمیان ہے. واضح رہے کہ بند ہونے اختتامی سیشن سے قبل یہ 21800 سے اوپر  پہنچ گیا تھا.

KSE30
KSE30 Source: PSX official Website

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button