KSE100 انڈیکس 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا. National Assembly کے اجلاس پر غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ

President Alvi called the session and eliminated the uncertainty over Federal Government Formation

KSE100 انڈیکس 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے . President of Pakistan عارف علوی کی طرف سے سیاسی غیر یقینی صورتحال ختم ہونے اور وفاقی حکومت کی تشکیل کا عمل آگے بڑھنے کے Pakistan Stock Exchange پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.

National اسمبلی کا پہلا سیشن KSE100 میں تیزی کا کیسے سبب بنا؟

دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے  دوست ممالک پر طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں.

یہی محرک Pakistan Stock Exchange میں تیزی کا سبب بنا اور KSE100 انڈیکس تین ہفتوں کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا. Federal Government کی تشکیل کے سلسلے میں تمام رکاوٹیں دور ہونے پر سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی ریلی میں شامل ہوتے ہوئے دیکھے گئے.

شیڈول کے مطابق Speaker National Assembly اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد Prime Minister کا انتخاب ہو گا، جس کے لیے کاغذات نامزدگی تین مارچ کو جمع ہوں گے، چار مارچ کو National Assembly نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، اسی روز وزیر اعظم کا اپنے عہدے کا حلف لینے کا امکان ہے۔

PML N اور اسکے  اتحادیوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا Candidate بنایا ہے۔ انہیں کامیابی کے لیے 336 رکنی ایوان میں 169اراکین کے ووٹ کی ضرورت ہوگی جب کہ اس وقت مسلم لیگ اور ان کے اتحادیوں کو دو سو سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے

صوبوں میں حکومت سازی کا عمل جاری.

آج ملک کے اہم صوبے Khyber Pakhtunkhwa کی Provincial Assembly کے اراکین نے بھی حلف اٹھا لیا جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بھی منتخب کر لئے گئے ہیں .

خیال رہے کہ اس سے پہلے ملک کے سب سے بڑے صوبے Punjab اور Sindh میں دو روز قبل نئی حکومتیں تشکیل پا چکی ہیں .

مریم نواز ملک کے سب سے بڑے صوبے Punjab کی پہلی خاتون سربراہ  جبکہ مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار Sindh کے وزیراعلیٰ منتخب کر لیے گئے۔  تاہم سابق حکمران جماعت PTI  نے وزرائے اعلیٰ کے انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لیے ایک تاریک دن قرار دیا ہے.

جنوبی ایشیائی ملک میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے General Elections کے بعد ابتدا میں سست روی کا شکار دکھائی دینے والا حکومت سازی کا عمل بالاخر مکمل ہونا شروع ہو گیا ہے . یہی وہ محرک ہے جو کہ Pakistan Stock Exchange کے لئے Catalyst کا کردار ادا کر رہا ہے.

مارکیٹ کا ردعمل.

آج KSE100 انڈیکس 875 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 64 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 64578 پر بند ہوا . اسکی بلند ترین سطح 64801 رہی.

KSE100 انڈیکس 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا. National Assembly کے اجلاس پر غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 381 پوائنٹس اوپر 21889 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 21553 سے 21968 کے درمیان رہی

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button