KSE100 انڈیکس 70 ہزار سے اوپر آ گیا ، IMF سے فنڈز کے اجرا کی توقع اور Saudi Investment کے امکانات.

International Monetary Fund will conduct the Executive Board's meeting schedule

KSE100 انڈیکس پہلی بار 70 ہزار سے اوپر آ گیا ہے . آج کاروباری دن کے آغاز پر ہی IMF سے فنڈز کے اجرا کی توقع اور Saudi Investment کے امکانات پر سرمایہ کاری کے رجحان میں زبردست تیزی دیکھی گئی . جس کا تسلسل دن کے Middle Session میں بھی ریکارڈ کیا جا رہا ہے .

Eid Ul Fitar سے پہلے آخری کاروباری روز ، Traditional Selling Trend نظر کیوں نہیں آ رہا؟

آج Pakistan میں Eid Ul Fitar کی تعطیلات سے پہلے آخری کاروباری دن ہے . روایتی طور پر Ramadan Ul Mubarak کے اختتام پر Selling Trend پیدا ہو جاتا ہے . South Asia کے اس Muslim Majority Country میں ماہ مقدس کے آخری ایام کو عبادات کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے . جس کے بعد عید الفطر منائی جاتی ہے . جو کہ Islam کے دو اہم ترین تہواروں میں سے ایک ہے .

عشروں سے Pakistan Stock Exchange میں اس سے پہلے مندی ریکارڈ کی جاتی رہی ہے . کیونکہ زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو جاتے ہیں اور فنڈز کا انخلا بھی بڑھ جاتا ہے . تاہم اس بار ایسا نہیں ہوا . بلکہ Last Session Before Eid میں PSX Market Cap گزشتہ سال کی نسبت ڈیڑھ سو گنا بڑھ کر 50 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گیا ہے .

اس حوالے سے Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو اور سربراہ حسن مقصود کہتے ہیں کہ اگرچہ ملک Foreign Exchange Reserves کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے اور Elections 2024 کے بعد آنیوالی Elected Government کے پاس مسائل کے حل کیلئے کوئی جادوئی فارمولا بھی موجود نہیں .

حسن مقصود کا یہ ماننا ہے کہ چونکہ International Monetary Fund کی طرف سے خلاف توقع ایک نرم رویہ دیکھا جا رہا ہے اور Saudi Government بھی Oil and Gas Exploration Sector میں وسیع سرمایہ کاری کر رہی ہے . جس سے Pakistani Capital Market کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھا ہے . انہوں نے پیشگوئی کہ کی آئندہ ماہ KSE100 انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کر کے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ سکتا ہے . 

Saudi Arabia پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے لئے تیار.  KSE100 کی اونچی اڑان.

ARY News کے ساتھ منسلک  اور معاشی امور پر گہری نظر رکھنے والے صحافی آصف قریشی کہتے ہیں کہ Middle East کی صورتحال اور بدلتی  ہوئی Global Geopolitics دونوں ممالک کو قریب لا رہی ہے ، جو کہ پہلے سے ہی ایک دوسرے سے مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں .

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہمارا ملک کسی مشکل صورتحال سے دوچار ہوا . سب کی نظریں Saudi Arabia کی طرف ہی اٹھتی ہیں. جس نے اسے کبھی مایوس نہیں کیا . حالیہ عرصے میں برادر خلیجی ملک ایک Neutral Foreign Policy پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کر رہا ہے . جس کی بڑی مثال OGDC اور Pakistan Oil Fields میں شراکت داری کے معاہدے ہیں . یہی وہ محرک ہے جو KSE100 میں تیزی کا باعث بن رہا ہے .

آصف قریشی نے کہا کہ Pakistani Government  کیلئے یہ محض 1 ارب ڈالرز نہیں ہیں بلکہ یہ دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کیلئے ملک کی معاشی امداد کا سگنل ہے۔ خیال رہے کہ China، Saudi Arabia اور United Arab Emirates جیسے دوست ممالک نے اگرچہ اس دوران پاکستان کی بھرپور معاشی مدد کی اور آؤٹ آف باکس سلوشنز کیلئے International Monetary Fund کو تحریری یقین دہانیاں بھی کروائیں

مارکیٹ کی صورتحال.

آج کاروباری دن کے دوران بینچ مارک اسٹاک انڈیکس KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 70 ہزار پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا .

KSE100 انڈیکس 70 ہزار سے اوپر آ گیا ، IMF سے فنڈز کے اجرا کی توقع اور Saudi Investment کے امکانات.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی سات سال کے بعد پہلی بار 23 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے .

KSE30
KSE30 Source: Official Website of Pakistan Stock Exchange

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button