KSE100 میں 1ہزار پوائنٹس کا اضافہ، IMF کے ساتھ دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات کا آغاز.

After heavy fall in previous two consecutive sessions, benchmark index crossed 65000 mark

KSE100 میں 1 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . مسلسل دو روز کی شدید گراوٹ کے بعد آج Pakistani Benchmark Index نے 2 فیصد کے قریب قدر حاصل کرتے ہوئے 65 ہزار کا نفسیاتی ہدف ددوبارہ عبور کر لیا . سرمایہ کاری کے اس رجحان کی بڑی وجہ IMF کے ساتھ شروع ہونے والے مذاکرات ہیں.

دوسرے جائزے کے لئے مذاکرات کا آغاز Pakistan کیلئے کتنا اہم ہے؟

دوسرے جائزے کے لیے International Monetary Fund کا وفد Mission Chief نیتھن پورٹ کی سربراہی  میں وزارت خزانہ پہنچا، پاکستانی وفد کی قیادت نئے Finance Minister محمد اورنگزیب نے کی، Governor State Bank جمیل احمد اور Chairman FBR  بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

ملاقات میں  IMF Delegation کو معاشی بحالی کے لیے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا گیا جبکہ حکومتی Reforms Agenda پر غور اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

بات چیت میں پاکستانی وفد اور IMF Delegation کےدرمیان Final Review مکمل کرنے کیلئےتبادلہ خیال کیا گیا۔

Finance Division کا کہنا ہے کہ  عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد  کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت مختلف شعبوں خاص طور پر Energy Sector میں اصلاحات کر رہی ہے. واضح رہے کہ یہ  بات چیت 18 مارچ تک جاری رہے گی .

مذاکرات کی خبریں سامنے آنے کے بعد  Pakistan Stock Exchange پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے اور سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور خرید داری دیکھنے میں آئی.

نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا عزم.

رواں ہفتے کے آغاز میں ایک بیان میں International Monetary Fund نے دونوں پیکجز پر پاکستان کی نومنتخب حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ جس سے Capital Markets میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا تھا.

پاکستان کےنئے  Finance Minister کے لیے تقرری کے بعد ابتدائی غیرملکی مصروفیات میں آئندہ ماہ IMF اور World Bank کے سالانہ اجلاسوں میں ملک کی نمائندگی کرنا شامل ہے

آنیوالے دنوں میں یہ مذاکرات دلچسپ موڑ اختیار کر سکتے ہیں . کیونکہ Indian Government عالمی مالیاتی ادارے کو لکھے گئے خط میں  اپیل کی ہے کہ ، وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پاکستان اس امداد کا استعمال دفاعی اخراجات پورے کرنے کے لیے نہ کرے۔ بھارت IMF کے Executive Board میں شامل ہے لیکن اس نے ماضی میں ہمیشہ پاکستان کے لیےعالمی ادارے کے قرضوں پر اعلانیہ تبصرے کرنے سے گریز کیا ہے.

KSE100 کا ردعمل.

آج دن کے اختتام  پر KSE100 میں انتہائی مثبت  رجحان دیکھا گیا . انڈیکس 1015 پوائنٹس اضافے سے 65064 کی سطح پر بند ہوا.

KSE100 میں 1ہزار پوائنٹس کا اضافہ، IMF کے ساتھ دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات کا آغاز.
KSE100

دوسری طرف KSE30 میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی . انڈیکس 128پوائنٹس اوپر 21592 پر بند ہوا.

KSE100 میں 1ہزار پوائنٹس کا اضافہ، IMF کے ساتھ دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات کا آغاز.
KSE30

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 31 کروڑ 52 شیئرز کا لین دین ہوا. جنکا مجموعی حجم 10 ارب روپے سے زائد رہا . Capital Market میں 333 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا. جن میں سے 247 کی قدر میں تیزی، 70 میں مندی جبکہ 16 کی Share Price میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button