PSX میں کاروباری دن کا مندی پر اختتام ، IMF معاہدے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ اور Middle East War

KSE100 index lost 368 points in the closing session while KSE30 settled above 21500

PSX میں کاروباری دن کا اختتام مندی پر ہوا. IMF Executive Board کی طرف سے Staff Level Agreement کی تجدید اور 70 کروڑ ڈالرز امداد کی منظوری کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان ریکارڈ کیا گیا . جبکہ پھیلتی ہوئی  Middle East War اور Qatar کی جانب سے International Markets میں Natural Gas کی سپلائی معطل کئے جانے کے فیصلے سے بھی Energy Sector میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا . خیال رہے کہ Pakistan اس خلیجی ریاست سے 70 فیصد سے زائد گیس درآمد کرتا ہے .

IMF Agreement کے بعد تیزی سے آغاز لیکن برقرار نہ رہ سکا.

اختتام ہفتہ پر IMF Executive Board کے خصوصی اجلاس میں Pakistan کے ساتھ Staff Level Agreement کی منظوری دے دی گئی . جس کے بعد جنوببی  ایشیائی ملک کو 70 کروڑ ڈالرز قسط جاری کر دی جائیگی . اس خبر کے سامنے آنے کے بعد آج Pakistani Capital Market میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا. تاہم وسطی سیشن میں سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ شروع ہو گئی ، جس کے بعد منفی ٹرینڈ  معاشی سرگرمیوں کے اختتام تک جاری رہا .

Qatar کی جانب سے Supply بند ہونے کے اثرات 

ایسے وقت میں جبکہ روس کی طرف سے Natural Gas کی سپلائی میں 40 فیصد کے قریب کمی ہوئی ہے . Europe اور ایشیائی ممالک کی زیادہ تر ضروریات کا دارومدار Qatari LNG پر ہے . Gulf Region کا چھوٹا سا یہ ملک دنیا بھر میں 25 فیصد برآمد کرتا ہے . اس طرح عالمی مارکیٹ میں توانائی کی رسد کا توازن بڑی حد تک اس کے فیصلوں اور سلامتی پر قائم ہوتا ہے .

اگر Qatari LNG طویل عرصے تک بند رہی تو International Energy Agency کے مطابق اس کی قیمتوں میں 400 فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے. جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم لے سکتا ہے . اس فیصلے کے اثرات محض Nat Gas تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ خلیجی ریاست Global Oil Production کا ایک بڑا حصہ بھی مہیا کرتی ہے . جس سے Crude Oil Prices میں بھی اضافے کا امکان ہے .

یہ حملے Iran کے حمایت یافتہ گروہ کی Red Sea میں کارروائیوں کی وجہ سے کیے گئے جن میں انھوں نے مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ Hamas کی حمایت کرنے والے حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ Israel سے تعلق رکھنے والی کشتیوں اور Cargo Ships کو اپنے زیر انتظام علاقے سے آپریشنز جاری رکھنے کی اجازت نہیں دینگے. Airstrikes کی اطلاعات سامنے آنے پر عالمی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور Energy Prices میں اضافہ ہوا .

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 368 پوائنٹس مندی کے ساتھ 64269  پر بند ہوا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 63130 سے 65173 کے درمیان رہی.

PSX میں کاروباری دن کا مندی پر اختتام ، IMF معاہدے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ اور Middle East War
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 82 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ  21548 ہزار پر بند ہوا . اسکا کم ترین لیول  21498 رہا.

KSE30
KSE30

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button