KSE100 میں 86 پوائنٹس کی مندی ، National Assembly Session کے سلسلے میں غیر یقینی صورتحال.
PSX lost the 2 days winning streak in the closing session , Selling pressure prevailed.
KSE100 میں 86 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کی بنیادی وجہ National Assembly Session کے سلسلے میں غیر یقینی صورتحال ہے ، PSX میں گزشتہ دو روز سے جاری تیزی کا مومینٹم برقرار نہیں رہ سکا اور آج کے اختتامی سیشن میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا .
سیاسی غیر یقینی صورتحال KSE100 پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے؟
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نومنتخب National Assembly Session بلانے کے لیے Federal Government کی طرف سےبھجوائی گئی سمری مسترد کر دی ہے۔ صدر کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسےموقع پر کیا گیا ہے جب ملکی آئین کے مطابق Elected Assembly کا پہلا اجلاس منعقد کیے جانے کے لیے صرف تین دن باقی بچے ہیں۔
دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے دوست ممالک پر طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں. یہی وہ محرک ہے جو کہ آج Pakistan Stock Exchange کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا سبب بنا.
President House کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے Election Commission کی جانب سے تاحال سُنی اتحاد کونسل کو خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کی وجہ سے National Assembly Session بلانے کی درخواست پردستخط نہیں کیے۔ انکا موقف ہے کہ تمام مخصوص نشستیں تفویض کیے جانے تک قومی اسمبلی کا ایوان مکمل نہیں ہو گا، اس لیے یہ اجلاس نہیں بلایا جا سکتا.
خیال رہے کہ Caretaker Government نے اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری گزشتہ ہفتے ایوان صدر بھجوائی تھی۔ تاہم اس سمری کی تاحال منظوری نہ دیے جانے پر ملک کی دونوں بری سیاسی جماعتوں کی طرف سے صدر علوی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے .
موجودہ صورتحال کتنے عرصے تک جاری رہ سکتی ہے؟
آئینی ماہرین کے مطابق Pakistani Constitution صدر مملکت کو General Elections کے 21 روز میں National Assembly کا پہلا سیشن بلانے کا پابند کرتا ہے . تاہم اگر وہ ایسا نہ کریں تو قومی اسمبلی کے سپیکر خود یہ اجلاس طلب کر سکتے ہیں . تاہم سابق حکمران جماعت Pakistan Tehreek Insaaf کا اس سلسلے میں یہ موقف ہے کہ جب تک مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوتا ، صدر مملکت سیشن موخر کرنے کا حق رکھتے ہیں.
ECP نے سُنی اتحاد کونسل کی طرف سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست پر آج کھلی سماعت کی تاہم اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ۔ کمیشن کا پانچ رکنی بینچ اس پر اپنی سماعت کل بھی کرے گا.
Election Commission نے National Assembly کی 23 مخصوص نشستوں پر Notifications تاحال روکے ہوئے ہیں.
مارکیٹ کی صورتحال.
آج اختتامی سیشن کے دوران KSE100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی . جس کے بعد یہ 63219 پر بند ہوا . اسکی کم ترین سطح 63055 رہی .
دوسری طرف KSE30 میں معاشی سرگرمیاں 9 پوائنٹس کے اضافے سے 21305 پر اختتام پذیر ہوئیں. اسکی ٹریڈنگ رینج 21205 سے 21410 کے درمیان رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔