KSE100 دن کے آغاز پر 66 ہزار کی نفسیاتی سطح کے قریب ، حکومت سازی کا عمل تکمیل کے مراحل میں
National Assembly elected Shahbaz Sharif as Prime Minister for 2nd term, stocks buying continues
KSE100 دن کے آغاز پر 66 ہزار کی نفسیاتی سطح کے قریب آ گیا ہے . دن کے آغاز پر Benchmark Index اس سطح سے اوپر پہنچ گیا . تاہم اسوقت یہ اسے برقرار نہ رکھتے ہوئے اسکے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . آج نئے Financial Week کے آغاز پر حکومت سازی کے تکمیل پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاری کے عمل میں زبردست دیکھی گئی . جس سے Pakistan Stock Exchange کا مجموعی منظرنامہ انتہائی مثبت نظر آ رہا ہے .
وفاقی حکومت کی تشکیل کے KSE100 پر اثرات.
دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے دوست ممالک پر طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں.
یہی محرک Pakistan Stock Exchange میں تیزی کا سبب بنا اور KSE100 انڈیکس تین ہفتوں کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا. Federal Government کی تشکیل کے سلسلے میں تمام رکاوٹیں دور ہونے پر سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی ریلی میں شامل ہوتے ہوئے دیکھے گئے.
نئے وزیر اعظم کا انتخاب اور سیاسی منظرنامے میں بہتری.
Former Prime Minister اور PML N کے سابق صدر نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف پاکستان کی قومی اسمبلی کے سولہویں Leader of the House منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کا یہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں ہوا.
شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل PTI کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔ Prime Minister منتخب ہونے کے فوراﹰ بعد انہیں ان کے بڑے بھائی نواز شریف اور دوسرے اراکین اسمبلی نے بھرپور مبارکباد دی، لیکن مبارکبادوں کی اس گونج کے پیچھے PDM حکومت کی وہ خراب کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے جو کئی حلقوں میں زیر بحث ہے.
ایک طویل عرصے تک سیاس عدم استحکام کے شکار جنوبی ایشیائی ملک میں ہونے والی اس پیشرفت کو عالمی میڈیا اور حکومتوں کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے General Elections میں ہونیوالی بدانتظامیوں اور دھاندلی کے الزامات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے . تاہم اسکے قریبی دوست ممالک China اور Turkey کی طرف سے نئے منتخب وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے .
مارکیٹ کی صورتحال.
آج KSE100 انڈیکس 592 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 66 ہزار کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی بلند ترین سطح 66001 ہے.
دوسری طرف KSE30 بھی 221 پوائنٹس اوپر 22366 پر مستحکم نظر آ رہی ہے . اسکی ٹریڈنگ رینج 22269 سے 22399 کے درمیان ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔