KSE100 میں مسلسل تیسرے سیشن کے دوران فروخت کا دباؤ ، انڈیکس 62 ہزار کی سطح پر آ گیا

Global Geopolitical Tensions and Red Sea seizure reasoned cautious mood

KSE100 میں مسلسل تیسرے سیشن کے دوران فروخت کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے . انڈیکس 62 ہزار کی نفسیاتی سطح کا دفاع کر رہا ہے . Middle East میں Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے Red Sea کی بندش کے باعث Global Stocks میں مندی کا رجحان Pakistan Stock Exchange پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے . جبکہ سیاسی راہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت سے بھی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں .

Geopolitical Tensions کے KSE100 اور PSX پر اثرات.

چینی صدر  نے اپنے امریکی ہم منصب پر واضح کیا تھا کہ Beijing تائیوان کو Mainland China میں شامل کرنے پر قائم ہے ، چاہے اس کے لئے کوئی بھی طریقہ استمعال کرنا پڑے ، رپورٹ سامنے آنے پر Global Stocks کی طلب میں کمی جبکہ US Bonds Yields میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جو کہ ایک مرتبہ پھر 4 فیصد سے اوپر آ گئیں ہیں . جن کا وزن Stocks اور Commodities پر محسوس ہو رہا ہے .

White House کے حوالے سے امریکی میڈیا میں جاری کی جانیوالی رپورٹس میں بتایا گیا ہے دنیا کی دونوں طاقتور ترین شخصیات کی ملاقات کسی خوشگوار انداز میں ختم نہیں ہوئی تھی اور دونوں جانب سے مداخلت کی دھمکیاں دی گئیں .

حالیہ دنوں میں ایشیائی ملک کی طرف سے Taiwan کے بحری گھیراؤ سے Ukraine اور Middle East کی طرح ایک نیا محاز کھلنے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں . جس کے بعد US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جبکہ Stocks کے ٹریڈنگ والیوم میں کمی نوٹ کی گئی ہے . عالمی سطح پر اسٹاکس پر بننے والے دباؤ کے اثرات Pakistan Stock Exchange پر بھی مرتب ہو رہے ہیں.

Red Sea میں Bab almandab Strait کی بندش اور قیمتوں میں اضافے کے امکانات.

امریکہ اور اسکے مغربی اتحادی ممالک کی طرف سے حوثی باغیوں کے حملوں سے بچاؤ کے لئے Maritime Security بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے . واضح رہے کہ Bab Almandab Straight کی بندش نے International Trade کیلئے Supply Shocks کے خدشات پیدا کر دئیے ہیں . Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر یعنی Red Sea میں Cargo Ships پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک نیا بحران سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس کے گہرے اثرات Global Financial Markets پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .

حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza  پر بمباری کے بعد انہوں  نے صیہونی ریاست  سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے. اس معاملے پر امریکی اقدامات کے نتیجے میں سرمایہ کار انتہائی محتاط طرز عمل اختیار کر گئے ہیں جن کے منفی اثرات Global Stocks پر مرتب ہوئے ہیں . یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Pakistan کی بحری تجارت کا تین چوتھائی حصّہ یہی راستہ استمعال کرتا ہے ، یہی وہ محرک ہے جو کہ PSX پر اثر انداز ہو رہا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 376 پوائنٹس مندی کے ساتھ 62500 کی نفسیاتی سپورٹ بریک کرتے ہوئے   62071 پر آ گیا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 61750 سے 62784 کے درمیان ہے

KSE100 میں مسلسل تیسرے سیشن کے دوران فروخت کا دباؤ ، انڈیکس 62 ہزار کی سطح پر آ گیا
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 305 پوائنٹس کی کمی سے 21738 پر آ گیا ہے. اسکی کم ترین سطح یہی ہے..

KSE30
KSE30

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button