منی بجٹ کے لئے بل پارلیمنٹ میں پیش، PSX میں ملا جلا رجحان۔
حکومت کی طرف سے IMF کی شرائط پوری کرنے کے لئے 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز پر مشتمل منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جسکی وجہ سے PSX میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنگین معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس اہداف میں سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد جبکہ لگژری آئٹمز پر 25 فیصد ڈائریکٹ ٹیکس کی تجاویز اس بجٹ میں شامل ہیں۔ فائنانس بل کے اعلان کا مارکیٹ میں ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہیں۔
آج KSE100 انڈیکس 76 پوائنٹس کے اضافے سے 41226 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40935 سے 41298 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 73 پوائنٹس کی تیزی سے 15489 پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15508 رہی۔
آج شیئر مارکیٹ میں 244 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 109 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 119 میں کمی جبکہ 16 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔