گولڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ، US Bonds Yields میں اضافہ

امریکہ چین مذاکرات اور Fed Outlook کے باعث محتاط مارکیٹ موڈ

گولڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے جبکہ US Bonds Yields میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ امریکہ۔چین مذاکرات اور Fed Outlook کے پیش نظر مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

گولڈ کی قدر پر اثر انداز ہونیوالے عوامل

گذشتہ روز سے گولڈ سمیت تمام کماڈٹیز میں سرمایہ کاروں کی طرف سے انتہائی محتاط انداز دیکھا جا رہا ہے۔ جس سے افراط زر (Inflation) کا رسک فیکٹر دوبارہ لوٹتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔دراصل فیڈرل ریزرو کی Policy Outlook کے انتظار میں مارکیٹ کو ایک غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے

جبکہ آج پیپلز بینک آف چائنا (PBOC) کی طرف سے Cash Rates میں کمی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ بالخصوص کورونا کی عالمی وباء کے بعد سے Chinese Growth Rate میں کمی سے پیدا ہونیوالے عدم استحکام رسد کے حل کیلئے نرم مانیٹری پالیسی سے بہتر شرح نمو حاصل کی جا سکتی ہے۔

گولڈ سمیت کماڈٹیز اور تمام عالمی مارکیٹس پر اثرانداز ہونیوالا ایک اور بڑا فیکٹر چین امریکہ مذاکرات ہیں۔ گذشتہ روز امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کی اپنی چینی ہم منصب چن وانگ کے بعد صدر ژی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک نے پانچ سال کے بعد اس اعلی سطحی رابطے کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔ جبکہ مستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

چین عالمی رسد کا 60 فیصد مہیا کرتا ہے اور اس اعتبار سے اسکے توازن میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چینی معیشت کی سست روی سے دنیا بھر میں قیمتوں کا توازن متاثر ہوتا ہے۔ 2008ء میں آنیوالی کساد بازاری (Recession) کو چین نے یورپ بھر میں اضافی کارپوریٹ سرمایہ کاری کی مدد سے کنٹرول کیا تھا۔ تاہم حالیہ بحران کے دوران چین کی طرف سے جغرافیائی تنازعات  اور کورونا کی وجہ سے عائد سخت ترین سماجی اور معاشی پابندیوں کے باعث ویسا کردار ادا نہیں کیا گیا۔

گولڈ کا ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے گولڈ اپنی 21 روزہ بیئرش موونگ ایوریج کی سطح 1955 سے نیچے ہے۔ اس وقت یہ 100SMA کی نیوٹرل سپورٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 50 سے نیچے ہے۔ اس طرح بیئرش ریلی کے وسعت اختیار کرنے کا خدشہ موجود ہے۔

گولڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ، US Bonds Yields میں اضافہ

اوپر کی طرف ریلی کیلئے اسے 21DMA کو عبور کرنا ہو گا۔ جو کہ گذشتہ ہفتے کی بلند ترین سطح 1971 سے اوپر ہے۔ تاہم 1985 کی مزاحمت (Resistance) عبور کئے بغیر محدود رینج میں ہی ٹریڈ جاری رہ سکتی ہے۔ 1950 سے نیچے آنے کی صورت میں گولڈ 100DMA کی سپورٹ پر آ جائے گا جو کہ 1943 پر موجود ہے اور یہاں فروخت کا رجحان 1925 کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button