امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا ملا جلا اختتام۔
Dow Jones میں کاروباری سرگرمیاں منفی جبکہ Nasdaq میں قدرے مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئیں۔
امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا ہے۔ US PCE Report ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر کی ریلی نے اسٹاکس سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔
US PCE Data کی تفصیل اور امریکی اسٹاکس پر اثرات۔
امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Headline Inflation کی ماہانہ شرح میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ دوسری طرف Core personal Consumption Expenditure کی سالانہ شرح 4.2 فیصد رہی۔ جبکہ اس سےقبل اتنی ہی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.1 فیصد تھی۔ اس طرح حقیقی افراط زر کی ریڈنگ گزشتہ ماہ کی نسبت زیادہ رہی ہے۔
یہ پوائنٹ بھی قابل ذکر ہے کہ PCE کی سالانہ سطح 3.3 فیصد رہی ہے۔ جبکہ معاشی ماہرین بھی اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔ اگر ذاتی آمدنی (Personal Income) کا جائزہ لیں تو اس کے فگرز توقعات سے قدرے کم رہی ہے۔ جو کہ ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد بڑھی ہے۔ جبکہ اسکا تخمینہ 0.3 فیصد تھا۔
صارفین کی قوت خرید میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس کی پیشگوئی 0.7 فیصد تھی۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ صارفین کی حقیقی آمدنی توقعات سے کم رہی لیکن اخراجات میں اضافہ ہوا۔ جو کہ افراط زر کے گہرے اثرات کی علامت ہے۔
رپورٹ کے معاشی اثرات
یہ رپورٹ افراط زر کی پیمائش اور معیشت پر اسکے اثرات کے حوالے سے فیڈرل ریزرو کا ترجیحی گیج ہے۔ اس لئے FOMC کی میٹنگ اور Rate Hike Program کے جاری رہنے یا نہ ہونے کے حوالے سے اس کے گہرے اثرات مرتب ہونیکی توقع ہے۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی گئی۔ جبکہ حقیقی آمدنی میں کمی اور صارفین کے اخراجات میں اضافے سے افراط زر کے رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے اسٹاکس کے سرمایہ کار فوریکس کی طرف منتقل ہو گئے افرط زر میں اضافہ فیڈرل ریزرو کی آئندہ میٹنگ میں شرح سود میں ممکنہ طور پر ایک اور اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ وہ محرک ہے جو کہ امریکی ڈالر کے لئے عمل انگیز ثابت ہوا ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال۔
Dow Jones Industrial Average میں کاروباری دن کا اختتام 168 پوائنٹس کی کمی سے 34721 پر ہوا۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 34719 سے 35070 کے درمیان رہی۔ مارکیٹ میں 34 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
Nasdaq میں اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام 15 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 14034 کی سطح پر ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 14114 رہی۔ مارکیٹ میں 1 ارب 13 کروڑ شیئرز کا تبادلہ ہوا۔
دیگر امریکی مارکیٹس میں بھی دن بھر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔