پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کا ملا جلا اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا ملا جلا اختتام ہوا یے۔ ملک کا سیاسی و معاشی عدم استحکام معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ دن کے آغاز پر مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی۔ تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب سے بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ جاری ہونے پر اختتامی سیشن میں سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری نظر آئی۔
آج KSE100 انڈیکس 39 پوائنٹس کے اضافے سے 41118 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40964 سے 41214 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30 میں بھی کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 16 پوائنٹس نیچے 15505 کی سطح پر ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 11 کروڑ 3 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے ساتھ بینک آف پنجاب (BOP) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 20 لاکھ کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام (WTL) دوسرے اور بینک الاسلامی پاکستان لیمیٹڈ (BIPL) 73 لاکھ شیئرز سے تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC), ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG)، فیصل بینک لیمیٹڈ (FABL) اور اینگرو پاکستان (Engro) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کے اعتبار سے نمایاں رہے۔ آج شیئر مارکیٹ میں 335 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 139 کی قدر میں تیزی، 168 میں کمی اور 28 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مارکیٹ میں 73136 ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔