یورپی اسٹاکس میں مندی ، اہم معاشی واقعات اور رپورٹس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

آج جاری ہونے والی یورپی معاشی رپورٹس  سے اسٹاکس ایڈوانٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔  رواں ہفتے اہم معاشی واقعات اور رپورٹس  کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوے ہیں .

 معاشی رپورٹس کے یورپی اسٹاکس پر اثرات

آج جاری ہونے والی یورپی معاشی رپورٹس  سے اسٹاکس ایڈوانٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے .یورہی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء میں افراط زر (Inflation) کی شرح 5.2 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 5.3 فیصد کا تخمیبہ تھا۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 5.3 فیصد رہی تھی۔

حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی شرح 5.3 فیصد آئی ہے۔ معاشی ماہرین اتنی ہی پیشگوئی کر رہے تھے۔ جولائی 2023ء میں Core Inflation کی سطح 5.5 فیصد تھی۔ اس طرح یہ رہورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی اور مسلسل تیسرے ماہ CPI نیچے آتی ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سینٹرل بنکس کے مانیٹری پالیسی فیصلے.

رواں ہفتے کے دوران سوئس نیشنل بینک ، بینک آف انگلنڈ اور امریکی فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی فیصلے کرنیوالے ہیں . سرمایہ کاروں کا محتاط انداز اختیار کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے . اس مرتبہ ان بنکوں کے اجلاس اور فیصلے اس لحاظ سے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ ان میں 18 سے جاری Rate Hike Program کے جاری یا بند رہنے کے بارے میں فیصلہ بھی کیا جائے گا .

مارکیٹس کی صورتحال.

FTSE100 میں قدرے مثبت  رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ برطانوی بینچ مارک انڈیکس 11 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 7664 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی رینج 7643 سے لے کر 7682 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 25 کروڑ 23 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں مندی ، اہم معاشی واقعات اور رپورٹس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

Dax30 میں ملا جلا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 42 پوائنٹس نیچے 15689 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 15648 رہی ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں محض 2 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں دیگر مارکیٹس کی نسبت تیزی دیکھی جا رہی ہے ، شیئر والیوم میں بھی نمایاں اضافہ اور خریداری کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ Composite Index دن کے وسطی سیشن کے دوران 120 پوائنٹس کے  اضافے  سے 28706 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ کا شیئرز والیوم39 کروڑ سے زائد ہے۔

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں سرمایہ کار رواں ہفتے SNB Monetary Policy فیصلے کے پیش نظر محتاط طرزعمل اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انڈیکس 25 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 11065 پر اتار چڑھا5کا شکار ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 11039 سے 11121 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ میں ابھی تک صرف 86 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

SMI

CAC40 میں بھی صورتحال دیگر یورپی مارکیٹس سے مختلف نہیں ہے انڈیکس 5 پوائنٹس کمی سے 7296 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

CAC40

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button