پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، نگران حکومت پر ڈیڈلاک برقرار
مثبت آغاز کے بعد دن کے وسطی سیشن میں شدید سیلنگ جاری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، گزشتہ روز قومی اسمبلی کی مقررہ وقت سے تین روز قبل تحلیل کے بعد ابھی تک نگران حکومت کا اعلان نہیں کیا جا سکا یہی وجہ ہے کہ آج مارکیٹ کے وسطی سیشن کے دوران شدید سللنگ شروع ہو گئی جس سے انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا .
سیاسی صورتحال پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے.؟
سیاسی اعتبار سے پاکستان ایک ٹرانسزشنل دور سے گزر رہا ہے . منتخب اسمبلیوں کو اسکی مدت پوری ہونے سے تین روز قبل اس لئے تحلیل کیا گیا تا کہ 90 روز میں انتخابات کی راہ ہموار کی جا سکے . تاہم مقتدر حلقے ایسا نگران وزیر اعظم لانا چاہتے ہیں جو ملک کی سنگین معاشی صورتحال میں عالمی مالیاتی ادارے یعنی IMF کا پروگرام اسکی شرائط کے مطابق چلا اور نئے انتخابات پرامن انداز میں کروانے کی اہلیت رکھتا ہو .
اگرچہ قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل کی جا چکی ہیں تاہم نگران سیٹ اپ آنے تک موجودہ وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے . اس حوالے سے وہ اپوزیPSX میں تیزی ، اسمبلیوں کی تحلیل اور حکومت کا آخری دنشن لیڈر سے مشاورت کریں گے اور کیئر ٹیکر سربراہ کے نام کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے . ناکامی کی صورت میں معامله پہلے پارلیمانی کمیٹی اور پھر بھی حل نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے پاس جاےگا .
معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ آج کپٹیل مارکیٹ میں گراوٹ نظر آ رہی ہے لیکن ملک میں جب بھی حکومتوں کی تبدیلی ہوتی رہی ہے سرمایہ کار اس سے بھی زیادہ محتاط انداز اپنا لیتے ہیں اور منظر نامہ کہیں زیادہ منفی رخ اختیار کر لیتا ہے .
مارکیٹ کی صورتحال
آج PSX میں دن کے مثبت آغاز کے بعد آنیوالی غیر واضح سیاسی صورتحال کی خبروں سے مارکیٹ شدید مندی کی شکار ہوئی اور دن کے وسطی سیشن میں زبردست سیلنگ ریکارڈ کی گئی . KSE100 انڈیکس 429 پوائنٹس کی کمی سے 47797 پر آ گیا . اسکی ٹریڈنگ رینج 47626 سے 48622 کے درمیان رہی . اس طرح کاروبار کا اسکوپ 1000 پوائنٹس کے بیچ نوٹ کیا گیا .
دوسری طرف KSE30 میں بھی شدید مندی ہے ریکارڈ کی گئی . انڈیکس 264 پوائنٹس کی کمی سے 17 ہزار کی نفسیاتی سطح بریک کرتے ہوے 16945 پر بند ہوا. اسکی کم ترین سطح 16848 اور بلند ترین 17271 رہی . اسکا سکوپ 423 پوائنٹس کے درمیان رہا .
آج کپٹیل مارکیٹ میں مجموی طور پر 31 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کا لیں دیں ہوا. جن کی مجموعی مالیت 12 ارب 31 کروڑ روپے بنتی ہے . شیئرز بازار میں 330 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصّہ لیا. جن میں سے 104 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، 208 میں مندی جبکہ 18 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔