پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان لیکن شیئر والیوم میں کمی، سرمایہ کار محتاط

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ لیکن سیاسی و معاشی بے یقینی کی وجہ سے شیئر والیوم انتہائی کم نظر آ رہا ہے۔ سرمایہ کاری کا حجم بھی کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ کیپیٹل مارکیٹ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی بالخصوص پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشنز اکتوبر تک ملتوی کئے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے اور سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرنے پر ہونیوالی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہیں اور ٹریڈنگ سست روی کی شکار ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں عمران خان کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ختم کئے جانے کے بعد سے سیاسی فضاء انتہائی کشیدہ ہے جس سے معاشی اعشاریوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ KSE100 انڈیکس اس دوران 7 ہزار پوائنٹس کھو چکا ہے جبکہ شیئر مارکیٹ سے 25 ارب روپے سرمائے کا انخلاء ہو چکا ہے۔ جس سے مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 36 فیصد کم ہوئی ہے۔ سیاسی یے یقینی معاشی عدم استحکام میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔

زیادہ تر غیر ملکی کمپنیاں اپنا سرمایہ بنگلہ دیش اور بھارت سمیت خطے کے دیگر مملک میں منتقل کر چکی ہیں۔ غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) 3 ارب ڈالرز کی تشویشناک سطح پر آ گئے ہیں۔ جبکہ ابھی تک عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ معاشی امداد کا معاہدہ بحال نہیں ہو سکا جس سے کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے سے 40120 کی سطح پر آ گیا۔ اسکی بلند ترین سطح 40203 اور کم ترین 40 ہزار رہی ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 53 پوائنٹس اوپر 14840 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14786 سے 14878 کے درمیان ہے۔ PSX میں محض 2 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 64 کروڑ روپے ہے۔ شیئر بازار میں 219 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 115 کی قدر میں تیزی، 89 میں مندی جبکہ 15 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اسوقت تک مارکیٹ میں 13536 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button