PSX میں تیزی کا رجحان ، الیکشنز پر غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ اور IMF جائزہ .

آج KSE100 تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا . رواں برس اس میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا

PSX میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری رہا . جس کی بنیادی وجوہات الیکشنز پر غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ اور IMF جائزے سے مثبت توقعات توقعات کا وابستہ ہونا ہیں .

الیکشنز پر غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ PSX پر کیا اثرات مرتب کر رہا ہیں.

کسی بھی ملک کے معاشی حالات سیاسی استحکام سے مشروط ہیں . کیونکہ غیر یقینی صوتحال ہمیشہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرتی ہے. اس کے علاوہ عالمی ادارے اور دوست ممالک معاشی امداد کے لئے اس حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا پسند کرتے ہیں جس کے پاس مکمل اختیارات ہوں اور وہ طویل عرصے کے لئے مینڈیٹ لے کر آئی ہو .

یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات کے اعلان اور اس بارے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا منظرنامہ مثبت ہو گیا ہے . آج KSE100 تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا . رواں برس اس میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے .

عام انتخابات  کی تاریخ کا اعلان اختتام جعمرات کے روز اپپلوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خصوصی احکامات کے بعد ہوا. جن میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو صدر مملکت کے ساتھ جنرل الیکشنز کی تاریخ مقرر کرنے کا حکم دیا .

عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی توقعات .

عالمی مالیاتی ادارے کا ایک وفد 2 نومبر کو  قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لئے  اسلام آباد پہنچا، جو 9 ماہ کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لے گا.

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت عالمی فنڈ سے 13 جولائی کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔ جبکہ نومبر جائزے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ اسٹیڈ بائی ارینجمنٹس کے تحت ہونیوالے اس معاہدے کے تحت 9 ماہ کے اس پروگرام میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں دوسرا جائزہ فروری میں ہو گا۔ اس شیڈول سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا .

8 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی پرائیویٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی نجکاری کا عمل قومی کمیشن کے تحت جاری ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 733 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 53860 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 53166 سے 53944 کے درمیان رہی۔

دوسری طرف KSE30 بھی 193پوائنٹس اوپر 17997 پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 18030 رہی۔

PSX میں تیزی کا رجحان ، الیکشنز پر غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ اور IMF جائزہ .

positive closing of the business day in PSX , due to positive expectations from imf and elections schedule

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button