PSX میں کاروباری ہفتے کا تیزی پر اختتام ، مثبت Current Account Report جاری .

ستمبر 2023 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 80 لاکھ ڈالرز رہ گیا . 

PSX میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا . 7 سال کے بعد KSE100 کا  ہفتہ وار اختتامیہ 50 ہزار سے اوپر ہوا ہے . آج کیپٹل مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ توقعات سے زیادہ مثبت Current Account Report کا جاری ہونا ہے . 

Pakistani Current Account Report کی تفصیلات.

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ستمبر 2023  میں کم ہو کر  80 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے، جبکہ  اگست  میں یہ ریڈنگ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی .

PSX میں کاروباری ہفتے کا تیزی پر اختتام ، مثبت Current Account Report جاری .

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف  سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اگست کے 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ستمبر میں امپورٹس 3 ارب 99 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ ایکسپورٹس   اضافے کے بعد 2 ارب 43 کروڑ سے بڑھ کر 2 ارب 47 کروڑ ڈالر پر آ گئیں  اس طرح درآمدات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے .

گزشتہ مالی سال کے دوران ستمبر میں یہ خسارہ 36 کروڑ ڈالر تھا، کرنٹ اکاؤنٹ کا یہ بیلنس  حکومتی اور عالمی مالیاتی ادارے کے مقرر کردہ  ہدف سے   مطابقت رکھتا ہے، گزشتہ ماہ   وزارت خزانہ نے بتایا تھا  کہ اگست اور ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی گئی  ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا۔

 حکومتی اقدامات سے PSX پر کیا اثرات مرتب ہوئے.؟

Current Account Report  ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جبکہ عسکری اداروں  کی طرف سے غیر ملکی کرنسی کی بلیک مارکیٹ  کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے نتیجے میںایک ماہ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر نمایاں طور پر مستحکم ہوئی ہے  اسی طرح افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت اسمگلنگ  کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات بھی کئے  جا رہے ہیں۔

دو ہفتے قبل  پشاور کے بعد لاہور ، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے کئی شهروں میں غیر قانونی ایکسچینجز کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا . پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں 15 سو  سے زاید افراد کو حراست میں لے کر کروڑوں ڈالرز برامد کئے گئے . وفاقی دار الحکومت میں ایک ہزار کے قریب  حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا . 

سپتمبر  کے آغاز پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی . جنہوں نے انھیں  ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ روکنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں .

تجاویز پر عمل درآمد

جنرل عاصم منیر   نے کارپوریٹ سیکٹر کو روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے دی جانے والی تجاویز پر  ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی . جس کے بعد  پشاور کی کرنسی مارکیٹ کو حوالہ ہنڈی کے ٹھوس ثبوت ملنے پر سیل کر دیا ہے اور بلیک مارکیٹ  سے منسلک درجنوں افراد اور ایجنٹوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گیئں. ان  اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مسلسل مضبوط ہونا شروع ہوا. جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے . 

ان تمام اقدامات کے نتیجے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے  اور 50 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج دوبارہ گلوبل اسٹاکس میں پانچویں بڑی مارکیٹ بن گئی ہے . یاد رہے کہ اس سے قبل .2017 میں پاکستانی شیئرز بازار اس لیول پر تھا .

مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100 انڈیکس  کے ہفتہ وار اختتامی سیشن میں 366  پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 50700 کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے  50731 پر بند ہوا . . اس طرح گلوبل اسٹاکس پانچویں پوزیشن برقرار رہی ہے .  . اسکی ٹریڈنگ رینج 50332 سے 50952 کے درمیان رہی . بتاتے چلیں کہ یہ سات سال کے بعد ہوا ہے کہ ہفتہ وار اختتامیہ 50 ہزار سے اوپر رہا ہے .

PSX میں کاروباری ہفتے کا تیزی پر اختتام ، مثبت Current Account Report جاری .

دوسری طرف KSE30 میں بھی معاشی سرگرمیاں 172 پوائنٹس اوپر 17489 پر بند ہوئیں۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 17274 سے 17520 کے درمیان رہی۔

آج کیپٹیل مارکیٹ میں  42 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا  . جن کا مجموعی حجم 14 ارب روپے رہا.

پاکستانی شیئرز بازار میں 350 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا . جن میں سے 188 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، 145 میں مندی جبکہ 17 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی.

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button