PSX دن کا مثبت اختتام، خلیجی ممالک کی تحریری گارنٹیز میں پیشرفت

PSX میں کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ دوست خلیجی ممالک کی طرف سے IMF کو تحریری گارنٹیز کے سلسلے میں مثبت پیشرفت ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں ڈیڈ لاک قرض فراہم کرنیوالے دوست ممالک سے مالی سپورٹ کی تحریری یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

اس معاملے پر چین ضمانت فراہم کرنے کے لئے تیارتھا ۔ تاہم سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات اگرچہ قرض فراہم کرنے کیلئے آمادہ تھے تاہم ایسی کسی بھی ضمانت کے سلسلے میں انہوں نے واضح جواب نہیں دیا تھا۔ گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں وقفہ سوالات میں آئی۔ایم۔ایف کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مطالبات انتہائی سخت رکھے گئے ہیں لیکن حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہوں نے تحریری ضمانت دینے کی یقین دہانی کروائی ہے

۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دستاویزی ضمانت دینے سے ان ممالک کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور قطر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں براہ راست سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس سے ملک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔

یورپی یونین نے پاکستان کو ٹریڈ کیلئے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ اسطرح پاکستان اشیاء پر اضافی ٹیکسز لاگو نہیں ہوں گے اور شپمنٹ کلیئرنس میں بھی وقت کی بچت ہو گی۔ اس خبر نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں کیونکہ یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے یے۔
مارکیٹ کا ردعمل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی ادارے کے ساتھ ڈیڈلاک دور ہونے کی خبروں سے سرمایہ کاروں کئ اعتماد میں اضافہ ہوا ۔ KSE100 انڈیکس 152 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 39729 اور بلند ترین 40 ہزار رہی۔

دوسری طرف KSE30 بھی 85 پوائنٹس تیزی سے 14852 پر اختتام پذیر یوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14737 سے 14854 کے درمیان رہی۔ کیپیٹل مارکیٹ میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 3 ارب 93 کروڑ روپے رہی۔ 314 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 168 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 115 میں مندی جبکہ 31 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button