امریکی اسٹاکس میں مثبت اختتام ، جو بائڈن کا خطاب اور فیڈرل ریزرو کے بیانات

امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں کمی کا فائدہ عالمی اسٹاکس کو حاصل ہوا .

امریکی اسٹاکس میں معاشی سرگرمیوں کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے . امریکی صدر جو بائڈن کے قوم سے خطاب اور فیڈرل ریزرو کی طرف سے دئیے جانے والے بیانات کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی.  جس  کا فائدہ عالمی اسٹاکس کو حاصل ہوا .

فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کی تقاریر امریکی اسٹاکس  پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہیں؟

آج فیڈرل ریزرو کے اہم عہدیداروں کے بیانات سے امریکی ڈالر انڈیکس کے مومینٹم میں تبدیلی آتی رہی . جس کے اثرات امریکی اسٹاکس  پر بھی مرتب ہوتے رہے . ان میں نیل کاشکاری ، سینئر پالیسی ساز رکن رافیل بوسٹیک اور فیڈ ڈلاس کی صدر لوری لوگان شامل ہیں . تینوں اراکین نے مانیٹری پالیسی کے مقاصد اور مختلف ٹولز کے استمعال پر روشنی ڈالی.  نیل کاشکاری اور بوسٹک کے الفاظ سے نومبر میٹنگ میں ایک اور Rate Hike کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملی جبکہ لوگان کی رائے ان سے مختلف تھی .

چنانچہ FOMC کے فیصلہ ساز ممبران کے متضاد بیانات سے مستقبل قریب کا منظر نامہ  واضح ہونے کی بجائے  غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا . یہی وہ محرک ہے جو کہ امریکی ڈالر انڈیکس اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہا ہے . اور انکے ساتھ ساتھ گلوبل اسٹاکس  اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کی سمت میں بھی تبدیلی آ رہی ہے .

امریکی صدر کا خطاب

امریکی صدر جو بائڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے ساتھ آن لائن میٹنگ ختم ہونے پر ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کیا. انہوں نے صیہونی ریاست میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حماس کو شیطانی طاقت اور انسانی خون کا پیاسا قرار دیا . انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں امریکا اپنے حلیف ملک کے ساتھ ہے .

مشرق وسطیٰ کی صورتحال.

امریکی صدر کی اس تقریر کو خطّے میں دیرینہ پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے . حیران کن طور پر انہوں نے غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری اور پانی و خوراک کی بندش کے بارے میں کچھ نہیں کہا . اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے اس واقعے کو اسرائیل کا نائن الیون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مہذب دنیا انسانیت کے دشمنوں کو پہچانے اور ان کے خلاف متحد ہو جائے

اس سے قبل اسرائیل کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے آشیرباد ملنے کے بعد اسکی افواج نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے. اسرائیلی وزیر دفاع جواو گیلنٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ غزہ میں پانی اور اناج بھی داخل نہ ہونے دیا جائے . انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی افواج کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے .

دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے سعودی عرب اور دیگر مسلم خلیجی ممالک کی طرف سے فلسطین کی سپورٹ سے ایک مرتبہ پھر آئل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی افواہیں طلب میں اضافے کا  سبب بن رہی ہیں . اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے .

ایران اور ترکی نے ایک اسلامی سربراہی کونسل کی میٹنگ بلانے کے لئے باضابطه طور بار سعودی عرب اور دیگر ممالک سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے . اس صورتحال میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹاکس  اور دیگر ٹریڈنگ اثاثے جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں.

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس 134پوائنٹس کے اضافے سے  33739 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 32604 سے 33898 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 25 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام ، جو بائڈن کا خطاب اور فیڈرل ریزرو کے بیانات.

دوسری طرف Nasdaq میں قدرے ملا جلا رجحان رہا  .  معاشی سرگرمیاں 78 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 13562 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 13491  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 82کروڑ  61 لاکھ رہا.

امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام ، جو بائڈن کا خطاب اور فیڈرل ریزرو کے بیانات.

S&P500 مثبت رجحان  کے ساتھ 22 پوائنٹس اضافے  سے 4358 پر بند ہوا.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button