PSX میں تیزی، IMF ڈیل چند روز میں فائنل ہو جائے گی۔ امریکی سفیر

PSX میں تیزی کا رجحان ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی IMF ڈیل فائنل ہونیکی یقین دہانی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے ڈیڈلاک دور کرنے کیلئے امریکہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

عالمی ادارے کا پروگرام بحال ہونے ک امکان اور امریکی کردار

پاکستانی وزارت خزانہ اور خارجہ نے رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارے کے سخت رویے سے مایوس ہو کر امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کر کے مداخلت کی درخواست کی تھی۔ آج پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایک تقریب میں اس بات کا عندیہ دیا ہے۔ کہ امریکہ پاکستان اور IMF کے درمیان معاشی پروگرام کے حوالے سے ڈیل کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن 6.5 ارب ڈالرز کے معطل پروگرام کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ اس اس سلسلے میں پاکستان کی مکمل حمائت کرتا ہے۔ انہوں نے ادائیگیوں کے توازن کیلئے امریکی امداد کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اپنے دوست ملک کے سنگین معاشی بحران سے آگاہ ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق تعطل دور کرنے کیلئے امریکہ فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے اور اس کے سفیر کا حالیہ بیان انتہائی خوش آئند ہے۔ جس کے بعد توقع ہے کہ سعودی عرب، چین اور دیگر دوست ممالک بھی پاکستان کی مدد کیلئے آگے آئیں گے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ چین پہلے ہی 80 کروڑ ڈالرز کا ہنگامی بیل آؤٹ پیکیج جاری کر چکا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب نے بھی معاشی امداد اور بھاری سرمایہ کاری کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے۔

کیپیٹل مارکیٹ پر اثرات

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باوجود امریکی سفیر کے بیان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ KSE100 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 41969 کی سطح پر 42 ہزار کا نفسیاتی ہدف عبور کرنے کے بالکل قریب ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 41607 سے 42005 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 51 پوائنٹس مستحکم ہو کر 15634 پر پہنچ گیا ۔ اسکی کم ترین سطح 15478 اور بلند ترین لیول 15650 ہے۔

آج شیئر بازار میں سرمایہ کاروں کی طرف سے سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں خریداری ہوئی ہے اور اس شعبے کے تمام اسٹاکس کی قدر میں تیزی واقع ہوئی ہے۔ اسوقت تک مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 16 کروڑ 47 لاکھ سے زائد ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 14 کروڑ روپے بنتی ہے۔ PSX میں 311 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 204 کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ، 93 میں کمی جبکہ 14 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button