PSX میں تیزی کا رجحان ، چینی قرضے کی ری شیڈولنگ اور SBP کا اعلان

ایکسچینجز بیرون ملک سے امریکی ڈالر درآمد کر سکیں گی۔

PSX میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کے بنیادی عوامل چین کی طرف سے قرضوں کی ری شیڈولنگ اور اور SBP کی ڈالر پالیسی کا اعلان ہیں۔

چینی قرضوں کی ری شیڈولنگ کے PSX پر اثرات

آج چینی حکومت نے باضابطہ طور ہر 2.2 ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ انکی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ۔ جاری کردہ ہریس ریلیز کے مطابق اس عرصے میں پاکستانی حکومت کو کوئی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

گذشتہ ایک سال کے دوران سنگین مالیاتی بحران کے شکار جنوبی ایشیائی ملک کی چین نے بھرہور معاشی مدد کی۔ مختلف چینی معاشی ادارے اس عرصے میں اسے ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے 6 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکجز جاری کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ معاہدے کیلئے بھی بیجنگ نے بھرہور مالی معاونت کی تحریری ضمانت دی تھی۔ ان اقدامات سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سرمایہ کاری کے رجحان اور غیر ملکی انویسٹمنٹس کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈالر پالیسی میں تبدیلی

مرکزی بینک نے آج ڈالر پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ملک میں کام کرنیوالی ایکسچینجز کو بیرون ملک سے امریکی ڈالر درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے یہ بہت بڑا اقدام ہے۔ بتاتے چلیں کہ اس سے قبل اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت اس عمل پر پابندی عائد تھی۔

پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن (PFA) کے صدر ملک بوستان نے امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں غیر ملکی کرنسیز کی ترسیل زر میں اضافہ ہو گا اور مالیاتی بحران میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی ایکسچینجز کو پاکستان میں آہریشنز شروع کرنے کی اجازت دی جائے تا لہ ڈالر کی لیکوئیڈٹی مستحکم ہو سکے۔

مارکیٹ کی صورتحال

آج ابتدائی سیشنز کے آغاز سے ہی PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ KSE100 انڈیکس 106 پوائنٹس تیزی سے 46523 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

PSX میں تیزی کا رجحان ، چینی قرضے کی ری شیڈولنگ اور SBP کا اعلان

دوسری طرف KSE30 میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 7 پوائنٹس کی تیزی سے 16620 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 16616 سے 16719 کے درمیان ہے۔

KSE30

کیپٹیل مارکیٹ میں اسوقت تک 24 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 53 کروڑ روپے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button