گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، US Bonds Yields میں اضافہ

رواں ہفتے کئی اہم معاشی رپورٹس شیڈولڈ ہونے کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

گولڈ آج محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ US Bonds Yields میں اضافے کے باعث سنہری دھات کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے کئی اہم معاشی رپورٹس شیڈولڈ ہونے کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

گولڈ کا ایک اور منفی سیشن لیکن وجوہات کیا ہیں ؟

گولڈ نے گذشتہ ہفتے کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ کیا اور آج نئے معاشی دورانئے میں بھی یہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں آنیوالی بحالی کی لہر ہے۔ رواں ہفتے U.S CPI Report ریلیز کی جائے گی جو کہ Rate Hike Program کے مستقبل کا تعین کرنے اور Interest Rates میں مزید اضافے کے بارے میں بھی راستہ متعین کر دے گی۔

ایک طویل عرصے سے گولڈ کی طلب ایشیائی مارکیٹس سے پیدا ہو رہی ہے۔ بالخصوص چین اپنے غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کو گولڈ میں تبدیل کر رہا ہے۔ معاشی ماہرین اسے برکس کی مشترکہ کرنسی کیلئے اٹھایا جانیوالا پہلا قدم بھی قرار دے رہے ہیں۔ جسکے بیک اینڈ پر امریکی ڈالر کی بجائے میٹلز ہوں گی۔

چینی کنزیومر پرائس انڈیکس بھی اسی ہفتے پرنٹ ہو گی۔ جس سے مارکیٹ میں افراط زر کا رسک فیکٹر ایک بار پھر لوٹ آیا ہے۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس ہفتے مارکیٹ ڈائریکشن کا تعین بھی متوقع ہے۔ اس سے پہلے اختتام ہفتہ پر آنیوالی Non Farm Payroll Report کے منفی اعداد و شمار سے کسی حد ستمبر میں 25 بنیادی پوائنٹس Cash Rate کا اضافہ کلیئر کر دیا تھا

کیونکہ لیبر مارکیٹ مسلسل دوسرے ماہ دباؤ میں نظر آ رہی ہے۔ لیکن Headline Inflation کی پیمائش کیلئے US CPI فیڈرل ریزرو کے ترجیحی گیجز میں سے ایک ہے۔

تیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ 1947 سے اوپر دوبارہ بلش ٹرینڈ لائن اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم 20EMA سے نیچے بیئرش پریشر اسے 1915 کی طرف دھکیل رہا ہے جو کہ Bearish Regression Channel کا آغاز ہے اور یہاں پر بننے والی ٹرینڈ لائن 19 سو کے نفسیاتی مارک سے نیچے تک جاتی ہے۔

گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، US Bonds Yields میں اضافہ

اسکے سپورٹ لیولز 1930 , 1915 اور 1890 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1945 , 1954 اور 1975 ہیں۔ تیسری مزاحمت اس کے لئے 2 ہزار کی نفسیاتی سطح کا دروازہ کھول دے گی۔ یہاں پر یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسوقت یہ اپنی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ اور 20SMA سے بھی نیچے ہے۔ جو کہ اسے بلش سپورٹ مہیا کرتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button