Silver Price کی قدر مستحکم ، US Bonds Yields میں کمی اور US CPI Report کا انتظار.
Commodities got advantage as Uncertainty continues on US Monetary Policy
Silver Price آج 28.50 کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ Chairman Fed کے بیانات سے US Dollar کا دفاعی انداز اختیار کر لینا ہے . اس صورتحال کا ایڈوانٹیج نقرئی دھات سمیت تمام Commodities نے حاصل کیا ہے.
Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے کہا ہے کہ اگرچہ US Labor Market گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دباؤ میں دکھائی دی تاہم حقیقی طور پر مضبوط بنیادوں پر قائم ہے .
ان کا کہنا تھا کہ آج ریلیز ہونے والی US PPI Report کے اعداد و شمار بظاہر Headline Inflation میں اضافے کو ظاہر کر رہے ہیں. تاہم تکنیکی بنیادوں پر یہ ملی جلی صورتحال کو ظاہر کر رہے ہیں . اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ US Monetary Policy میں نرمی کا سلسلہ کب سے شروع کرنا چاہیے.
جیروم پاول کے بیان سے Silver Price پر مرتب ہونے والے اثرات.
آج Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے Netherland Central Bank کے گورنر Klass Knot کے ساتھ Role of Central Banks in Financial Crisis کے موضوع پر منعقد ہونیوالی Television Debate میں حصہ لیا . جس میں انہوں نے موجودہ سخت Monetary Policy کی وجوہات پر تفصیل سے بات چیت کی .بیان سے US Dollar کی بڑے پیمانے پر فروخت ریکارڈ کی گئی . جس کے بعد Silver Price میں تیزی واقع ہوئی اور نقرئی دھات کی طلب میں اضافہ ہوا.
انکے اس بیان سے Markets میں Inflation اور آنیوالی FOMC Meeting کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی . جس سے Safe Heaven Assets کی طلب میں اضافہ ہوا.
Chairman Federal Reserve نے مزید کیا کہا ؟
انہوں نے کہا کہ Policy Rates کبھی بھی ایک خاص حد سے زیادہ نہیں بڑھائے جا سکتے . بلکہ جائز حدود میں Open Market Intervention بھی کرنی پڑتی ہے . US Fed بھی Bonds Selling Operations کرتا ہے ، تاہم اسے کبھی بھی Auction کے بغیر یا کسی اور Financial Market میں نہیں کیا گیا بلکہ صرف US Capital Markets تک محدود رکھا گیا.
جیروم پاول نے کہا کہ Headline Inflation کے حوالے سے رواں سال کا پہلا کوارٹر انتہائی اہم رہا . جس میں نہ صرف US Consumer Price Index کا تجزیہ کیا گیا بلکہ صارفین کی Buying Power پر بھی Real Sector Growth کے مطابق رائے قائم ہوئی . مارکیٹس میں پھیلنے والی افواہوں کے برعکس مثبت منظرنامہ نظر آیا.
تکنیکی تجزیہ.
Asian Sessions کے دوران Silver Price نفسیاتی ہدف 28.50 ڈالرز سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے . جو کہ رواں ہفتے اسکی بلند ترین سطح ہے.
تکنیکی اعتباز سے Silver اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 28.00 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .Asian Session کے آغاز پر Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔